107

چینی وزیراعظم 11 سال بعد پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس میں شرکت کیلئے چین کے وزیراعظم لی چیانگ 11 سال بعد 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار ہے، اس حوالے سے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئربیس پر چینی وزیراعظم کا استقبال کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے، معزز مہمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔چینی وزیراعظم کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی، ثقافتی لباس میں ملبوس بچوں نے چین کے وزیراعظم کو پھول پیش کئے۔

ایس سی او کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت، چین، روس، ایران، تاجکستان اور کرغزستان کے وفود اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں