دانیال دانی نمائندہ پندی پوسٹ
انگلینڈ کے خلاف 15 اکتوبر سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، بابر اعظم سمیت شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست کے بعد پہلے والی سلیکشن کمیٹی کو تبدیل کیا گیا تھا اور اب نئی سلیکشن کمیٹی نے آتے ہی ٹیم میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ کر دی ہے۔
یاد رہے نئی سلیکشن کمیٹی میں علیم ڈار بھی شامل ہیں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ منگل 15 اکتوبر سے ملتان میں کھیلا جائے گا جس کے لیے پاکستان کا 16 رکنی اسکواڈ فائنل کر لیا گیا ہے
۔اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل، عبداللہ شفیق، کو بحثیت اوپننگ بلے باز اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اس کے علاوہ عامر م علاوہ حسیب اللہ بطورِ وکٹ کیپر، کامران غلام، مہران ممتاز مڈل آرڈر کے طور پر کھیلے گے اور اسپن بولنگ بھی کریں گے
، عامر جمال، میر حمزہ، محمد علی بھی اسکواڈ میں شامل ہیں جو کہ بطورِ فاسٹ باؤلر شامل کیئے گئے ہیں۔16 رکنی اسکواڈ کا محمد ہریرہ، محمد رضوان، نعمان علی، صائم ایوب، ساجد خان، زاہد محمود اور سلمان علی آغا بھی حصہ ہیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت سلیکشن کمیٹی کا طویل اجلاس ہوا جس میں دوسرے ٹیسٹ میچ سے متعلق گفت و شنید ہوئی اور بلآخر بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا
جب کہ سینئر وکٹ کیپر سرفراز احمد کو پہلے ہی دوسرے ٹیسٹ میچ کے اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا تھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بابر اعظم کو ایک رات قبل ہی بقیہ میچوں میں نہ کھلانے کے بارے میں بتا دیا گیا تھا
اور اس بارے میں اظہر محمود نے بابر اعظم کے ساتھ گزشتہ شب طویل نشست کی تھی۔ ٹیم ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو دو ٹیسٹ میچوں میں آرام دیا گیا ہے
جبکہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ از خود ٹیسٹ میچ سے دستبردار ہوئے ہیں، مختلف زرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم انتظامیہ کو عدم دستیابی سے آگاہ کر دیا تھا۔
اسکواڈ کا اعلان ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مختلف ٹرینڈز چلنے لگے، مختلف کرکٹرز نے بھی بابر کے حق میں ٹوئٹس کیئے،
فخر زمان نے لکھا کہ بھارت نے ویرات کوہلی کو تین سال خراب فارم کے باوجود ڈراپ نہیں کیا
، انہیں بینچ پر نہیں بٹھایا گیا۔ پاکستانی اوپنر نے کہا کہ بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کی خبریں باعث تشویش ہیں،پاکستان کے بہترین بیٹر کو ڈراپ کرنے سے منفی پیغام جائے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سائٹ (سابق ٹوئٹر) پر بلے باز فخر زمان نے بیان جاری کیا اور بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی مثال دی
اور فخر زمان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا گھبراہٹ میں فیصلے کرنے کے بجائے اپنے کھلاڑیوں کا تحفظ کریںواضح رہے انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے