100

کہوٹہ،راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

کہوٹہ (ندیم آزاد) تھانہ کہوٹہ کی حدود کی میں شہریوں سے قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہونے اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موبائل فونز اور نقد رقم چھیننے اور چوری کی وارداتیں رپورٹ ہونے پر پولیس تھانہ کہوٹہ نے سب انسپکٹر بابر حسین اسسٹنٹ سب انسپکٹر عاصم محمود پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی

جنہوں نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب مرکزی ملزم فیضان مصطفیٰ ولد غلام مصطفیٰ سکنہ آڑاہ محلہ جو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موبائل فون اور نقدی چوری کرتا تھا کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جس سے دوران انٹیروگیشن نو عدد موبائل فونز اور نقدی برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔اس موقع پر ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل غازی مرزا طاہر سکندر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں