340

سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) ریس کورس پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ گرفتار،مسروقہ رقم 45 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے

سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا گرفتار،گرفتار ملزمان میں عارف اور صاحب علی شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 45 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جارہا ہے،

شناخت پریڈ کے بعد تفتیش میں مزید انکشافات متوقع ہیں،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او ریس کورس اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں