راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)چیف ٹریفک آفیسر بینش فاطمہ نے گرلز گائیڈ ہاؤس راولپنڈی کا دورہ کیا اور گرلز گائیڈ ہاؤس راولپنڈی میں ویمن آن ویلز پروگرام کا آغاز کر دیا
۔ڈاکٹر سائرہ مفتی ریجنل گرلز گائیڈ کمشنر نے سی ٹی او راولپنڈی کا استقبال کیا اور گرلز گائیڈز نے انھیں گلدستہ پیش کیا، جس کے بعد سی ٹی او راولپنڈی نے فیتہ کاٹ کر ویمن آن ویلز پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کیا
،اس ویمن آن ویلز پروگرام کے تحت 25 گرلز گائیڈز مستفید ہوں گی، سکوٹی کی ٹریننگ دینے کے لیے لیڈی ٹریفک اسسٹنٹ انسٹرکٹرز کا انتخاب کیا گیا ہے، اس موقع پر سی ٹی او راولپنڈی نے بتایا
کہ گورنمنٹ آف پنجاب کے ویژن کے مطابق ہمارا مقصد ویمن آن ویلز پروگرام کے ذریعے زیادہ سے زیادہ خواتین کو خودمختار بنانا ہے۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ سکوٹی کی ڈرائیونگ ٹریننگ مکمل ہونے پر بچیوں کو ٹریفک پولیس کی شٹل سروس کے ذریعے ٹریفک ہیڈکوارٹرز لایا جائے گا
اور انھیں قلیل وقت میں ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جائیں گے تاکہ لائسنس ہولڈر ڈرائیورز ہی روڈ پر سکوٹی چلا سکیں، بچیوں کی سہولیات کے لیے سی ٹی او بینش فاطمہ نے ان کی فیس میں بھی 50 فیصد کی کمی کر دی اور ان کی رجسٹریشن بھی ان ہی کے انسٹیوٹ میں کروائی گئی،
آخر میں سی ٹی او راولپنڈی نییہ بھی اعلان کیا کہ راولپنڈی و گردونواح کی خواتین اساتذہ جو گاڑی یا موٹر سائیکل کی ٹریننگ حاصل کرنا چاہیں وہ ہمارے ٹریننگ انسٹیوٹ سے رابطہ کر سکتی ہیں،ان کو بھی فیس میں خصوصی رعایت دی جائے گی