94

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں 06ملزمان گرفتار

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں، 06ملزمان گرفتار، 03کلو سے زائد چرس اور 30لیٹر شراب برآمدکر لی گئی

۔ٹیکسلا پولیس نے ملزم ارباب الٰہی کو گرفتار کرلیا، ملزم سے01کلو280گرام چرس برآمد ہوئی، صدر واہ پولیس نے ملزم بہادر کو گرفتار کرکے ملزم سے01کلو680گرام چرس برآمد ہوئی،

وارث خان پولیس نے ملزم اشفاق سے 510گرام چرس برآمدکی، صادق آباد پولیس نے ملزمان عدیل اور بادل کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے 25لیٹر شراب برآمدہوئی،

بنی پولیس نے ملزم راشد کو گرفتار کرکے05لیٹر شراب برآمد کر لی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں