اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میٹرو بس سروس جزوی طور پر بند ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرین لائن اور بلیو لائن میٹرو بس سروس چوتھے روز بھی بند ہے۔
پمز اسپتال تا گلبرگ گرین بلیو لائن میٹرو بس سروس بند رہےگی، پمز اسپتال تا بارہ کہو گرین لائن میٹرو بس سروس بھی بند رہے گی۔اسلام آباد سے متصل جڑواں شہر راولپنڈی میں صدر اسٹیشن تا فیض آباد تک میٹرو بس سروس بحال ہے۔فیض آباد تا پاک سیکریٹریٹ میٹرو بس سروس مکمل بند ہے۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹرو بس سروس بند کی گئی ہے۔