راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)دھمیال پولیس کی کاروائی،شہری کو قتل کر کے نعش دریا میں پھینکنے والا اشتہاری مجرم گرفتار،اشتہاری مجرم وسیم نے دو سال قبل مقتول کو بہانے سے بلا کر اغواء کیا
اور پھر قتل کر دیا،اشتہاری نے جرم چھپانے کے لیے نعش دریا میں پھینک دی۔ تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شہری کو قتل کر کے نعش دریا میں پھینکنے والا اشتہاری مجرم وسیم کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم وسیم مقتول جلیل کا ڈرائیور تھا،
اشتہاری مجرم وسیم نے دو سال قبل مقتول کو بہانے سے بلا کر اغواء کیا اور پھر قتل کر دیا،اشتہاری مجرم نے جرم چھپانے کے لیے نعش دریا میں پھینک دی،واقعہ میں ملوث اشتہاری کے 03 ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو چکے ہیں،اشتہاری گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا جسے تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے
ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ گرفتار اشتہاری کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔