99

گوجرخان چھریوں کے وار سے نوجوان قتل ،مقدمہ درج

گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ) گوجرخان کی مصروف شاہراہ حیات سر روڈ پر لڑائی، چھریاں چل گئیں، نوجوان کا گلا کاٹ دیا گیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام حیات سر روڈ پر واقع باربر شاپ میں فاروق نامی قصائی موجود تھا کہ اسی اثناء میں ملزم باربر شاپ میں داخل ہوا اور فاروق کے گلے پہ چھری کے پے

در پے وار کئے جس سے اس کی شہ رگ کٹ گئی، فاروق نامی شخص کو ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا، ذرائع کے مطابق قتل کی وجوہات پرانا لڑائی جھگڑا ہے جبکہ بعض ذرائع کے مطابق وجہ قتل غیرت بنی، پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی، واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں