93

گوجرخان ،جی ٹی روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن

گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ) اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضر ظہور گورائیہ کی ہدایات پر میونسپل کمیٹی کا تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے،تجاوزات کے خلاف یہ آپریشن حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت کیا جا رہا ہے

چیف آفیسر بلدیہ گوجرخان اظہر مجید اور انفورسمنٹ انسپکٹر چاند مبین نے عملے کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھرپور کاروائی کی،تجاوز کرنے والوں کا سامان اور ریڑھیاں قبضہ میں لے کر بلدیہ دفتر منتقل کر دی گئیں افسران نے دیگر بازاروں کا بھی دورہ کیا،اس موقع پر چیف آفیسر اظہر مجید نے کہا

کہ جب تک جی ٹی روڈ پر تجاوزات ختم نہیں ہوتیں آپریشن جاری رہے گا ہم نے اس سلسلے میں بہت رعایت دی اور بار بار تجاوزات خاتمے کے لیے متنبہ کیا،اسسٹنٹ کمشنر خضر ظہور گورائیہ خود بھی بازاروں کا وزٹ کر چکے ہیں

،انہوں نے کہا کہ اب تجاوز کرنے والوں اور شہریوں کی آمدورفت میں رکاوٹیں پیدا کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔مناسب یہی ہے کہ متعلقہ لوگ خود قانون پر عملدرامد کریں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں