109

کہوٹہ مسافر وین کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
راولپنڈی کے تھانہ کہوٹہ کے علاقے سلہہ سوڑ کے قریب مسافر وین گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت چار مسافر جاں بحق، دو بچوں سمیت دس زخمی ہوگئے۔

پولیس کی مطابق مسافر وین سوڑ سے کہوٹہ کی جانب آرہی تھی کہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 3 خواتین 65 سالہ بزرگ خاتون مقصود بی بی، 60 سالہ خورشید بیگم، 40 سالہ رقیہ بی بی اور 46 سالہ مرد شفیع اللّٰہ جاں بحق ہوگئے۔
دو بچوں سمیت دس مسافر زخمی ہوئے جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، اطلاع

ملتے ہی ڈی ایس پی کہوٹہ طاہر سکندر اور ایس ایچ او کہوٹہ زکا گیلانی پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو 1122 اور امدادی کارکنوں کی مدد سے جاں بحق و زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

ڈی ایس پی کہوٹہ طاہر سکندر کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث ہوا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں جسکے بعد صورت حال واضح ہوگی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں