راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) راؤلپنڈی کے مختلف علاقوں میں مسلح موٹرسائیکل سواروں کی 7پولٹری شاپس پر یلغار ، گن پوائنٹ پر لاکھوں کی لوٹ مار کرتے ہوئے باآسانی فرار ہوگئے، پولیس ناکام. ذرائع کے مطابق تھانہ رتہ امرال ایریا میں 3موٹرسائیکل پر سوار 6ملزمان صبح عوامی پولٹری ہول سیل شاپ پر ڈیلر عمر سے ساڑھے دس لاکھ اور شاپ سے ساڑھے چار لاکھ چھین کر فرار ہوگئے۔ اڈیالہ روڈ پر راجہ ارسلان کی چکن شاپ سے 5موٹرسائیکل سوار ایک لاکھ 79 ہزار روپے چھین لے گئے۔ دھاماں موڑ شاہین چکن شاپ سے 5مسلح موٹرسائیکل سوار اڑھائی لاکھ، تھانہ آراے بازار ایریا 22نمبر چونگی میں مہتاب خان عباسی کی شاہین چکن شاپ سے 2موٹر سائیکل پر 5نامعلوم لڑکے اسلحہ کی نوک پر 6لاکھ 70ہزار چھین لے گئے۔ تھانہ سول لائنز راجہ اکرام اکبر کی چکن شاپ پر4موٹر سائیکلوں پر 8افراد گن پوائنٹ پر 75ہزار اور ڈرائیور ثناء الرحمان سے 13 ہزارمحمد اشفاق سے 15ہزار، محمد شہباز سے 20ہزار چھین لے گئے۔ تھانہ ریس کورس شالے ویلی میں چار موٹر سائیکل سوار محمد مبین چوہدری کی اعوان چکن شاپ سے 95ہزار چھین لے گئے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.