492

محمد اسماعیل ملک‘ جماعت اسلامی کے دیرینہ کارکن

آج ایک پاکیزہ انسان کا تذکرہ کرنے جارہا ہوں جو انتہائی ملنسار اور خوبصورت شخصیت تھی 2 اپریل 2021 روپڑکلاں سے اپنے بھائی اختر محمود ملک کا فون آیا کہ مرزا صاحب، ابو جی اللہ کو پیارے ہوگئے ہیں میرے منہ سے نکلا ایک پاکیزہ روح چل بسی اللہ کے پاس، محترم جناب حاجی محمد اسماعیل ملک رحمۃ اللہ 1926 میں روپڑکلاں میں پیدا ہوئے سکول کے زمانے سے ان کا تعلق مسجد اور قرآن سے بہت گہرا تھا

انھوں نے میٹرک مسلم پرائیویٹ سکول مری روڈ راولپنڈی سے کیا اور 1948 کو پاکستان بننے کے ایک سال بعد پاکستان ائر فورس کو جوائن کی ایک پاکیزہ جوان کو جب ائر فورس کا پاکیزہ ماحول ملا ان کی شخصیت اور نکھر آگئی ائر فورس میں ان کی دوستی محمد شریف بٹ مرحوم رحمہ اللہ اور مہوٹہ موہڑہ کے سلطان صاحب رحمۃ اللہ کے ساتھ ہوئی تینوں گہرے دوست تھے اور تینوں نے پاکستان ائر فورس میں رہ کر سید مودودی ؒ کو پڑھا پھر تینوں ہی سید مودودی ؒ کے فکری مرید بن گئے ان تینوں کی دوستی زندگی کے آخری سانس تک رہی محمد شریف بٹ جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے ضلعی بیت المال کے ناظم رہے

آج ان کے بیٹے ڈاکٹر لطیف بٹ جماعت اسلامی یوسی کلیال کے امیر ہیں ان کے پوتے اور نواسے سارے جماعت اسلامی کے ساتھ وابستہ ہیں ڈاکٹر لطیف بٹ کی شادی، حاجی محمد اسماعیل ملک کی کوششوں سے سلطان صاحب رحمۃ اللہ کی ایک نیک اورپاکیزہ بیٹی کوثر باجی سے رشتہ محمد شریف بٹ کے بیٹے ڈاکٹر لطیف بٹ کے ساتھ ہوا کوثر باجی جماعت اسلامی پنجاب کی نائب ناظمہ رہیں، محترم جناب حاجی محمد اسماعیل ملک اور محمد شریف بٹ نے طویل عمر پائی، حاجی محمد اسماعیل ملک مرحوم رحمہ 1974 کو 26 سال سروس مکمل کرکے پاکستان ائر فورس سے ریٹائر ہوئے ریٹائرڈمنٹ کے بعد جماعت اسلامی میں باقاعدہ شامل ہوگئے

لیکن جماعت اسلامی کے رکن 1987 میں بنے حاجی محمد اسماعیل ملک مرحوم رحمہ اللہ کے پانچ بیٹے اور ایک بیٹی ہماری بہن ہے، بڑے بیٹے خالد محمود ملک‘ارشد محمود ملک پھر بیٹی ہماری بہن، اختر محمود ملک، خورشید محمود ملک، اور زاہد محمود ملک تھے، محترم حاجی محمد اسماعیل ملک نے ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی اور کام نہیں کیا الحمدللہ دونوں میاں بیوی اللہ پر توکل کرنے والے تھے

دونوں ہر وقت اللہ کو یاد کرنے والے تھے الحمدللہ بچوں نے گھر کا نظام سنبھال لیا تھا لیکن حاجی صاحب کسی سے کچھ نہیں لیتے تھے بلکہ اپنی جیب سے کچھ نہ کچھ بچوں اور بیٹی کو دیتے رہتے تھے ان کی بیٹی ہماری بہن کھبہ بڑالہ میں صوبیدار صدیق کی بیوی ہیں الحمدللہ وہ ایک خوبصورت زندگی دونوں میاں بیوی گزار رہے ہیں انکے تین بیٹے ہیں بڑے بیٹے خالد محمود ملک صاحب فوج میں تھے انکو صدمہ پہنچا ان کی اہلیہ وفات پا گئی تھیں پھر ان کا نوجوان بیٹا اور بہو روڈ ایکسڈنٹ میں ہرکہ کے پاس اللہ کو پیارے ہوگئے تھے ارشد محمود ملک کے ایک ہی بیٹے ہیں جو اختر محمود ملک صاحب کے داماد ہیں حاجی صاحب کو بہت صدمہ پہنچا 2010 میں ان کے چھوٹے بیٹے چک بیلی خان سے آتے ہوئے ایکسڈنٹ میں فوت ہو گئے تھے حاجی صاحب اللہ کی رضا پر راضی تھے

پھر ان کی اہلیہ محترمہ 21 جون 2014 کو اللہ کو پیاری ہو گئی ان کی وصیت کے مطابق اس ناچیز نے جنازہ پڑھا یا ان کی زندگی میں ایک اور صدمہ ان کے بیٹے اور ہمارے بھائی ارشد محمود ملک اللہ کو پیارے ہوگئے حاجی صاحب اللہ کی رضا پر راضی رہے، انھوں نے زندگی کا آخری عرصہ اپنے پیارے بیٹے اور میرے بھائی خورشید محمود ملک کے پاس گزارا، خورشید بھائی کی بیگم اور میری بہن نے اپنے ابو کی بہت خدمت کی سارے بیٹے ان کی خدمت میں کھڑے رہتے تھے لیکن الحمدللہ حاجی محمد اسماعیل ملک مرحوم نے ایک دن بھی محتاجی کے ساتھ نہیں گزارا وہ ہر وقت قرآن کی تلاوت کرتے رہتے تھے تقریباً روزانہ سات سے آٹھ پارے تلاوت کرلیتے تھے ا

پنے بچوں کو بٹھا کر کہا مجھے خالد مرزا اس طرح عزیز ہے جس طرح آپ ہیں الحمدللہ تمام بھائیوں نے اس پر پہرا دیا میری خواہش تھی ان کی زندگی میں ان کی اولاد میرے بھائی جماعت اسلامی کے رکن بن جائیں ایک دفعہ ا روتے ہوئے کہا کہ مرزا صاحب آپ کو مبارکباد ہو کہ آپ کی کوششیں رنگ لائیں اور خورشید رکن بن گئے الحمدللہ ان کی وفات کے بعد انکے بیٹے اور میرے دونوں بھائی اختر محمود ملک اور پھر خالد محمود ملک صاحب جماعت اسلامی کے رکن بن گئے اس کے بعدان کے لاڈلے پوتے اور ہم سب کے لاڈلے اویس خورشید ملک جماعت اسلامی کے رکن بن گئے جو اب قائد محترم لیاقت بلوچ صاحب کی محبتوں کے صدقے قرطبہ میں جاب کررہے

ہیں آج ان کے بیٹے خورشید محمود ملک اور اختر محمود ملک اور اویس خورشید محمود ملک بہت ہی متحرک ہیں اور خورشید محمود ملک کی اہلیہ ہماری بہن جماعت اسلامی گگن کی ناظمہ ہیں وہ جماعت اسلامی کے کاموں میں بہت متحرک ہیں اختر محمود ملک کی اہلیہ اور ہماری بہن یوسی بسالی کی ناظمہ ہیں، حاجی صاحب کی سارن کے گھر گیا تو دروازہ کھٹکھٹانے سے پہلے اللہ سے دعا کی کہ اللہ پورا گھر مجھے دے یہ جماعت اسلامی کا مکمل حصہ بن جائے الحمدللہ میرے بھائی خورشید محمود ملک نے 29 دسمبر 2020 کو رکنیت کا حلف اٹھایا تو رات کو حاجی صاحب کا فون آیا انھوں نیی اولاد بہت ہی دین دار ہے حاجی صاحب نے زندگی کے آخری رمضان 2020 میں پورے روزے رکھے اور افطار بھی کروایا اور میرا درس قرآن رکھا۔96 سال کی عمر میں ان کی نظر بالکل ٹھیک تھی ہر وقت قرآن پڑھتے رہتے تھے

نمازیں گھر پر پڑھتے تھے صرف جمعہ کی نماز مسجد میں جاتے تھے خورشید محمود ملک کے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر، اللہ کی طرف سے بلاوہ آیا تو بلند آواز کلمہ طیبہ، استغفار اور دعائیں کررہے تھے بچے پوتے پوتیاں اور بہوئیں اپنے باپ کی موت پر رشک کررہے تھے تلاوت، کلمہ طیبہ اور دعائیں کرتے کرتے ان کی روح پرواز کرگئی پاکیزہ روح لینے کے لیے فرشتے انتظار میں تھے وہ سیدھے ان کی روح کو لیکر جنت میں پہنچ گئے کیونکہ وہ سراپا خیر تھے

حاجی صاحب مرحوم رحمہ کے تعزیتی ریفرنس میں قائد محترم جناب لیاقت بلوچ‘ اور امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی محترم جناب سید عارف شیرازی تشریف لائے،گاوں کے لوگ ان کو برگد کا درخت سمجھتے ہیں جن کے گھنے سایہ میں اپنے اور پرائے آکر ٹھنڈک محسوس کرتے تھے۔اے نفس مطمئن چل اپنے رب کی طرف اس حال میں کہ تو اپنے انجام نیک سے خوش اور اپنے رب کے نزدیک پسندیدہ ہے شامل ہوجا میرے نیک بندوں میں اور داخل ہو میری جنت میں (سورہ الفجر پارہ 30؛ آیات 27؛,28،29 30)

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں