336

پنڈی پوسٹ کی مقبولیت عبد الخطیب چوہدری اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کا نتیجہ

شیکسپیئر کا کہنا ایک ضرب المثال کی حیثیت رکھتا ہے کہ یہ دنیا ایک اسٹیج ہے جس پر ہم سب اداکار ہیں جو اپنے اپنے وقت میں اپنا اپنا کھیل دیکھا کر رخصت ہوجاتے ہیں اچھا اداکار وہی قرار پاتا ہے جو اپنے کردار کی بہترادائیگی کے باعث داد پاتا ہے یہی اداکارزندگی کے آغاز سے انجام تک ایک جواء کھیلتا ہے جس خطرات اور حادثات کی بازی پہلی سانس کے ساتھ لگتی ہے اور آخری سانس تک جاری رہتی ہے

زندگی کی کشمکش میں فنا وبقا ایک حقیت ہے قدرت کا دستور ہے کہ کوئی غیرمعمولی طاقت اُسی کو ملتی ہے جو اس کا موزوں استعمال جانتا ہے فنا وبقا سے نبزد آزماء ہونے والے خود شناس ہوتے ہیں یہ وصف انہیں کو حاصل ہوتا ہے جو اناگیرہوں اور اپنا ادراک رکھتے ہوں جو اپنی طاقت سے وقت کے بے رحم تھپیڑوں کا رخ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہوں جو ظلم وجبر کے بگولوں کو مات دینا جانتے ہوں

حکمت عملی اور ثابت قدمی کے تحت آگے برھنے والے ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں کیونکہ جنگیں زوربازو سے نہیں جذبوں سے جیتی جاتی ہیں جذبہ ہی انسان کو کامیابی وکامرانی کی منزل تک پہنچاتا ہے

میری آج کی یہ تحریر ایک ایسی شخصیت بارے ہے جس کی طویل جدوجہدمحنت اور کاوش سے حاصل کردہ کامیابی ایک مثال بن چکی ہے پنڈی پوسٹ کی 12ویں سالگرہ کے موقع پر میری یہ تحریر چیف ایڈیٹر جناب عبدالخطیب چوہدری صاحب کو خراج تحسین کے لیے ہے عبدالخطیب چوہدری صاحب نے بارہ برس قبل تن تنہا جوپودا لگایا آج وہ ایک تناور درخت کی صورت عوام کو سایہ فراہم کررہا ہے

ایک ایسے وقت میں جب پرنٹ میڈیا زوال پذیر ہے پنڈی پوسٹ کی عوام میں اپنی مقبولیت قائم رکھنا یقیناً عبد الخطیب چوہدری اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے شوقیہ قلمکار کے طور پر جب میں پنڈی پوسٹ سے جُڑا تو میرے ذہن کے کسی گوشے میں یہ خدشہ ضرورموجود تھا کہ پنڈی پوسٹ انتظامیہ بھی دیگر صحافتی اداروں کی طرح حالات کی مناسبت سے تحریروں کو جگہ دینے کی پالیسی رکھتی ہوگی

کیونکہ اب ہر ادارے مین اپنی پسند نا پسند کے تحت تحریروں کو شائع کیا جاتا ہے تحریر کس کے خلاف اور کس کی حمایت میں ہے یہ دیکھ کر جگہ دی جاتی ہے لیکن مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ عبدالخطیب چوہدری اور ان کی ٹیم اپنی پسند وناپسند کو پس پشت ڈال کر آنے والی ہر تحریر کو یکساں جگہ دیتے ہیں یقیناّ کچھ تحریریں ان کی سیاسی وابستگی ذاتی دوستی کے تناظر مین ان کے لیے ناپسندیدہ بھی رہتی ہوں گی

لیکن صحافت کے اصولوں کے مطابق پنڈی پوسٹ نے ہر تحریر کو یکساں اہمیت دی۔جو لائق تحسین عمل ہے شاید غیرجانبداری کے اسی اصول نے ہی پنڈی پوسٹ کی مقبولیت کو برقرار رکھا ہوا ہے پنڈی پوسٹ کی 12ویں سالگرہ کے موقع پر جہاں میں عبدالخطیب چوہدری صاحب اور اُن کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں وہیں میں اس امید کے ساتھ انہیں ان کی غیرجانبداری پر خراج عقیدت بھی پیش کرتا ہوں کہ وہ اپنی غیرجانبدای کو اسی طرح قائم رکھتے ہوئے حق وسچ کا علم اٹھا ئے رکھیں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں