چوک پنڈوڑی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ کلرسیداں کے علاقہ چوک پنڈوڑی بازار میں ٹیلر ماسٹر سرفراز پر فائرنگ ،فائر ٹانگوں پر لگے جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں نندنہ جٹال موہڑہ اگلا کے رہائشی ٹیلر ماسٹر سرفراز اپنی دکان پر موجود تھے کہ ملزمان نے آکر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں سرفراز زخمی ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے
171