راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آر اے بازار پولیس کی کاروائی، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ 03 موٹرسائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم غلام قادر کو گرفتارکرلیا، ملزم سے چوری شدہ 03موٹرسائیکل برآمد کیے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھاکہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
199