232

02 بائیک لفٹر گینگ کے04ملزمان گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پندی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی کاروائی،02 بائیک لفٹر گینگ کے04ملزمان گرفتار،چوری شدہ06موٹرسائیکل برآمد۔ تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں نصیرخان اور ماجد خان شامل ہیں،ملزمان سے چوری شدہ 04موٹرسائیکل برآمد ہوئے،آراے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بائیک لفٹر گینگ کے 02ملزمان عمران اورسمیع اللہ کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے چوری شدہ 02موٹرسائیکل برآمد ہوئے،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں