٭خوبصورت وہ جو خوبصورت کام کرے۔
٭دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے۔
٭ہر شخص کی پہچان علم سے نہیں ہوتی بلکہ ادب سے ہوتی ہے۔
٭اپنے کل کو بہتر بنانے کے لیے اپنا آج سنوارو۔
٭ محنت اتنی خاموشی سے کرو کہ تمہاری کامیابی شور مچا دے۔
٭بہترین انسان عمل سے پہچانا جاتا ہے،ورنہ اچھی باتیں تو دیواروں پر بھی لکھی جاتی ہیں۔
٭مسکراہٹ ایسا نذرانہ ہے جسے غریب سے غریب تر آدمی بھی پیش کر سکتا ہے۔
٭ مشکلات کا مقابلہ کر نے کا نام زندگی اور ان پر غالب آجانے کا نام کامیابی ہے۔
٭ سب سے اچھا انسان وہ ہے جو دوسروں کو فائدہ پہنچاتاہے۔
٭خاموشی بے وقوفی کا پردہ ہے۔ (امجد ارباب)