111

پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی11ملزمان گرفتار

راولپنڈی(نمائدہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی،11ملزمان گرفتار، 1350پتنگیں اور08 ڈوریں برآمد،رتہ امرال پولیس نےملزم احمدسے 600پتنگیں،ملزم نعمان سے 500 پتنگیں،ملزم معیز سے 40پتنگیں،ملزم انوش سے30پتنگیں، پیرودھائی پولیس نے ملزم صالح سے 40 پتنگیں اور 02ڈوریں، سٹی پولیس نے ملزم سمیع سے 15پتنگیں،بنی پولیس نے ملزم عبدالسمیع سے20 پتنگیں اور ڈور،ملزم ابرار سے 15 پتنگیں اور 02ڈوریں،ریس کورس پولیس نے ملزم مدثر سے 10 پتنگیں اور 02ڈوریں، ملزم وقاص سے 07 پتنگیں اور ڈور،ٹیکسلا پولیس نے ملزم فیضان سے 80پتنگیں برآمد کیں، پتنگ بازی خونی کھیل ہے، پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغرترجمان راولپنڈی پولیس

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں