485

ن لیگ میں شمولیت کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے،کامیاب آزاد امیدوار شبیر اعوان

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی کے حلقہ پی پی 7 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کرنل شبیر اعوان نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مجھے ن لیگ میں شامل ہونے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے، لیکن میں نے انکار کردیا ہے۔آج جب گنتی شروع ہوئی تو ہماری ووٹ کے بیگ پھٹے ہوئے تھے ، اور ان میں ڈبل مہر لگے ہوئے تھے ۔ نتائج کا تمام سامان آر او آفس میں تھا جہاں دھاندلی کی کوشش کی جارہی ہے ۔ پہلی درخواست میں بیس پولنگ اسٹیشن کھولنے کی جبکہ دوسری جو کہ غیر قانونی درخواست ہے اس میں 68 پولنگ اسٹیشن کھولنے کی درخواست ہے ۔ ایک درخواست پہ دوسری درخواست قانونا نہیں دی جاسکتی جب تک پہلی کا فیصلہ نہیں ہوجاتا ۔پی پی سات کی عوام سن لے میری سیٹ خان صاحب کیلئے ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں