220

حمدباری تعالیٰ

کائنات کا ہر ذرہ تیری قدرت کا گواہ
تو مالک ہے سب کا،تو ہی سب کا خدا
پھولوں‘ کلیوں‘ بہاروں میں ہے تیرا جلوہ
سبھی خوش رنگ نظاروں میں ہے تیرا جلوہ
بنجر زمین میں سبزہ اگانے والا تو ہے
ہر گلستان کو پھولوں سے سجانے والا تو ہے
جگنو،تتلی،بادل،بارش،باد صبا
ہر چیز بیان کرتی ہے تیری ثنا
شاھد خدا کی ذات تو وہ پاک ذات ہے
جس کے ھاتھوں میں تیری موت و حیات ہے
(شاہد سلیم شاہد‘حسن ابدال)

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں