160

دوہرے قتل کے مجرم کو سزا مو ت سنا دی

راولپنڈی (نمائدہ پنڈی پوسٹ)پولیس کی موثر تفتیش تھانہ پیرودہائی کے علاقہ میں دوہرے قتل کے مجرم کو معزز عدالت نے سزا سنا دی، مجرم عاطف عباسی عرف بلا باکسرکو معزز عدالت نے سزائے موت کی سزا سنا دی، مجرم کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے ہرجانے کی سزائیں بھی سنائی گئی، مجرم عاطف عباسی عرف بلا باکسرنے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے محمد اقبال اور شیر دل کو قتل کر دیا تھا،
واقعہ کا مقدمہ اپریل2017تھانہ پیرودہائی میں درج کیا گیا تھا، پیرودہائی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیاتھا، پولیس کی موثر تفتیش کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی، قتل کے مجرم کو قرار واقعی سزا ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی راول، ایس ڈی پی او سٹی اور تفتیشی و لیگل ٹیم کو شاباش، مجرم کو قرار واقعی سزا ملنا حق و انصاف کی فتح ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی ترجمان راولپنڈی پولیس

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں