273

غزل

گم صُم سا میں رہتا تھا، دعا ہے تمھارا ہو بھلا
لوٹ آتی ہے میری ہنسی‘ میرے ساتھ جب تم ہوتے ہو
میں منزلوں سے کیوں ڈروں‘ مجھے فاصلوں کا ہو خوف کیوں؟
دور ہوئی میری بے بسی‘میرے ساتھ جب تم ہوتے ہو
میں بجھا بجھا سا کیوں رہوں‘ میں برملا نہ کیوں کہوں؟
مجھے مل گئی ہے ہر خوشی! میرے ساتھ جب تم ہوتے ہو
سوچتا ہوں جب تم ہو گئے جدا‘ میرا ٹوٹ جاتا ہے حوصلہ
شاید تم سے جڑی ہے زندگی! میرے ساتھ جب تم ہوتے ہو
(عدن بن خرم‘دوبیرن کلاں)

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں