216

گھر سے لاکھوں روپے کی چوری کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(نمائدہ پنڈی پوسٹ )مورگاہ پولیس کی بڑی کاروائی،گھر سے لاکھوں روپے کی چوری کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم سے ساڑھے 12تولے طلائی زیورات برآمد ہوئے،ملزم سے برآمدکی گئی اشیاء کی مالیت35لاکھ روپے کے قریب ہے۔ تفصیلات کے مطابق مورگاہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گھر سے لاکھوں روپے کی چوری کرنے والے ملزم حسنین کو گرفتارکرلیا، ملزم نے گھر سے طلائی زیورات، ملکی اور غیر ملکی کرنسی چوری کی تھی،ملزم حسنین سے ساڑھے12تولے طلائی زیورات برآمد ہوئے،ملز م سے لاکھوں روپے مالیتی ملکی او غیر ملکی کرنسی بھی برآمدکی گئی، ملزم سے برآمدکی گئی اشیاء کی مالیت35لاکھ روپے کے قریب ہے، ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او مورگاہ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں