راولپنڈی(نمائدہ پنڈی پوسٹ)ٹیکسلا پولیس کی کاروائی،ایمرجنسی ہیلپ لائن15 پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ملزم شفقت نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے بتایا کہ 01 سالہ بچی کو کوئی شخص گاڑی میں اغواء کرکے لے جارہا ہے،ٹیکسلا پولیس فوری موقع پر پہنچی، دریافت پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آیا، ٹیکسلا پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم شفقت کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،ایس پی پوٹھوہار کا کہناتھاکہ 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن ہے جس کا غلط استعمال ناقابل برداشت ہے، آپ کی ایک غلط کال کسی شہری کو ایمرجنسی سہولیات حاصل کرنے سے محروم کر سکتی ہے
165