آپ کی صحت

تحریر:ڈاکٹر صباء فردوس ستی
تھیلیسیمیا کیا ہے؟شادی سے پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کیوں ضروری ہے؟ (Thalassemia) ایک موروثی بیماری ہے یعنی یہ والدین کی جینیاتی خرابی کے باعث اولاد کو منتقل ہوتی ہے۔ تھیلیسیمیا کی وجہ سے جسم کی خون بنانے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے جسکی بنا پر مریض کو خون کی کمی واقع ہوتی ہے اور بار بار خون لگوانا پڑتا ہے مرض کی شدت کے حساب سے تھیلیسیمیا کی تین اقسام ہیں تھیلیسیمیا میجر تھلیسیمیا مائینر اور تھیلیسیمیا انٹرمیڈیٹ۔ والدین میں سے کوئی بھی ایک تھیلیسیمیا مائینر کا شکار ہو تو ان کے 50 فیصد بچے تو نارمل ہوں گے جبکہ بقیہ 50 فیصد بچے تھیلیسیمیا مائینر میں مبتلا ہوں گیاگر دونوں والدین تھیلیسیمیا مائینر کا شکار ہوں تو 25 فیصد بچے نارمل‘50 فیصدبچے تھیلیسیمیا مائینر میں مبتلا جبکہ 25 فیصدبچے تھیلیسیمیا میجر میں مبتلا ہوں گے۔اگر والدین میں سے کوئی بھی ایک تھیلیسیمیا میجر کا شکار ہو تو ان کے سارے کے سارے بچے تھیلیسیمیا مائینر میں مبتلا ہوں گے۔اگر والدین میں سے کوئی بھی ایک تھیلیسیمیا میجر کا شکار ہو اور دوسرا تھیلیسیمیا مائینر کا شکار ہو تو ان کے 50 فیصد بچے تھیلیسیمیا مائینر میں مبتلا ہوں گے جبکہ بقیہ 50 فیصد بچے تھیلیسیمیا میجر میں مبتلا ہوں گے۔اگر دونوں والدین تھیلیسیمیا میجر کا شکار ہوں تو سارے کے سارے بچے بھی تھیلیسیمیا میجر میں مبتلا ہوں گے۔ایسی صورتحال میں انتہائی ضروری ہے کے شادی سے پہلے تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ کروایا جائے اور اگر دونوں پارٹنر تھیلیسیمیا کی کسی بھی قسم کا شکار ہیں تو بہت بہتر ہے کے آپس میں شادی نہ کی جائے آپکا ایک ٹیسٹ آپکے بچوں کے مستقبل کو سیف کر سکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں