مانکیالہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)یونین کونسل لوہدرہ کے موضع ددھار مرزا میں ڈھوک نگیال اور ڈھوک سائیں مسکین سے آئے تمام برادریوں کے معززین نے اکثریت رائے سے جناب راجہ جاوید اخلاص اور جناب راجہ شوکت عزیز بھٹی ٹکٹ ہولڈر ن لیگ کے حق میں مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ راجہ شاہ میر اختر نے امیدواروں کی کامیابی اور علاقے کے اتحاد کیلئے دعا خیر فرمائی جناب ملک اظہر سلیم، ملک قیصر ظفر، حاجی ملک رفیق، راجہ شاہ میراختراور دیگر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور علاقے کی خدمت کے لیے بھرپور کوششوں کا عہد کیا۔ ملک شجاع نواز نے تمام مہمانوں کا شکریا ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بار مسلم لیگ ن کے ساتھ بڑھ چڑھ کر تعاون کریں گے اور اپنی وارڈ بھی ون کروائیں گے اس کے علاوہ راجہ رستم نےاپنی برادری سمیت راجہ جاوید اخلاص کی بھر پور حمایت کی یقین دہانی کروائی اس کے علاوہ بھی اپنی وارڈ کے لوگوں نے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
112