217

سیٹ ایڈ جسٹمنٹ,غلام سرور انتخابی میدان سے دستبر دار ہونے پر مجبور

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )مسلم لیگ ن اورتحریک استحکام پارٹی میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ سے سابق وفاقی وزیر غلام غلام سرور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53سے دستبر دارہونے پرمجبور ہو گئے غلام سرور خان ہمیشہ این اے 53چکری اور این اے 54ٹیکسلا سے میدان میں اترتے تھے اس بار سیٹ ایڈ جسٹمنٹ سیاست سے ایک سیٹ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے یہ فیصلہ ان کے سیاسی مستقبل کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ان کے بڑے حریف سابق وزیر داخلہ نثار ان دونوں حلقوں میں اکھاڑے میں ہیں

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار 53,54سے اکھاڑے میں ہیں

تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد غلام سرور خان کو اپنے کئی قابل اعتماد سیاسی دھڑے ساتھ چھوڑ گئے ہیں 8فروری انتخابات سابق وزیر کے لئے آئندہ کی سیاست میں دور سیاسی نتائج مرتب کریں گے اس بار ان کا مقابلہ بیک وقت اپنی جماعت تحریک انصاف پیپلز پارٹی، تحریک لبیک اور چوہدری نثار علی خان سے ہے جبکہ ہمیشہ اینٹی مسلم لیگ سیاست سے مسلم لیگ ن ٹیکسلا کا ایک بڑا دھڑا بھی ان کے مخالفت کر رہا ہے ان کے حلقہ انتخاب ٹیکسلا کینٹ بورڈ اور واہ کینٹ بورڈ کے تمام 20منتخب ممبر ان بھی ان کے مخالف دھڑے کی حمایت کرنے لگے ہیں تا ہم اس کے باوجود غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ وہ ٹیکسلا کی اپنی روایتی سیٹ کو پچھاڑ تے ہوتے کامیاب ہوں گے .

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں