میاں بیوی کہیں جارہے تھے عورت حسب معمول نوک پلک سنواری بوی تھی اور ٹیکسی کے انتظار میں کھڑے تھے۔ اتنے میں ٹیکسی آئی اور وہ اس میں بیٹھ گے کچھ دیر بعد ٹیکسی ڈرائیور نے کہا اپنی وائف سے بولیں یہ لپ اسٹک کا شیڈ مٹادیں مجھے اچھا نہیں لگ رہا‘ یہ سنتے ہیں شوہر نے غصے سے اس کا گریبان پکڑا اور بولا تیری یہ ہمت کیسے ہوئی جو تو نے یہ بات بولی‘ ڈرائیور نے مسکراتے ہوئے بولا: بھائی اگر یہ آپ کیلئے سجی سنوری ہوتی تو گھر میں سجتی، یہ تو راستے کے لیے تیار ہوئی ہے اور راستے کی ہرچیز پر تنقید اور پسندیدگی کا اختیار ہر شخص کو ہے مرد کا غصہ جھاگ کی طرح بیٹھ گیا اور رومال نکال کر دیا اور اپنی بیوی سے کہا اپنا میک اپ صاف کر لو شاید اس بات میں حقیت نہ ہومگر اک سچائی ضرور ہے ہم عورتیں واقعی اپنے شوہر کیلئے کم اور لوگوں کیلئے زیادہ تیار ہوتی ہیں، کسی تقریب میں جانا ہو تو گھنٹوں لگا دیتی ہیں مگر شوہر کے آنے کا وقت ہو تو کبھی ان کیلئے تیار نہیں ہوتی ہیں۔ اچھے کپڑے کیا؟ صاف کپڑے بھی نہیں بدلتے صبح سے شام ایک ہی لباس میں گھومتی رہتی ہیں سرجھاڑ منہ پھاڑ جبکہ ہمارے مذہب میں دور جاہلیت کی تیار ہوکر باہر نکلتی منع فرمایا ہے یہ نہیں کہا تم اپنے گھروں میں بھی سجا سنورہ نہیں کرو، بلکہ کہا ہے زیبائش شوہر کیلئے ہے‘ مگر ہم اسکے برعکس ہیں۔(عالیہ نور‘کہوٹہ)
اہم خبریں
راولپنڈی تھانہ روات مسلح ڈکیتوں نے میاں بیوی کو لوٹ لیا
امیدوار برائے ایل اے 39جموں6 چوھدری عبدالخطیب کی آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس میں شمولیت
چوری کی واردات میں ملوث گھریلو ملازم گرفتار 7865درہم،5500امریکی ڈالر،355 پاؤنڈ اور رقم 48 لاکھ 4 ہزار 500 روپے،11 قیمتی گھڑیاں برآمد
اٹک ، ایئر یونیورسٹی ایرو اسپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کامرہ میں “کیریئر اور فائنل ایئر پراجیکٹ ایکسپو 2026” کا کامیاب انعقاد کیا گیا
اٹک : ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں ، انیل سعید
موت برحق ہے ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ، مفتی اللہ دتہ
حسن ابدال پولیس کی بروقت کارروائی، شہری پر فائرنگ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم قلیل وقت میں گرفتار
فتح جنگ،قطبال، لانگ وہیکل ٹرک کی سوزوکی کو ٹکر، سوزوکی ڈرائیور جاں بحق
بچے کو پولیو قطرے پلانے پر مزاحمت اور دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار
علی امین کو ہٹانا غیر قانونی ہے ان کا استعفیٰ ایک سزایافتہ و نااہل فرد واحد کی ڈکٹیشن پر لیا گیا، شیر افضل مروت