راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)بنیادی مرکز صحت لوہدرہ سے ڈاکٹر غائب ہونے سے مریض رل گئے اودیات ناپید ہونے سے چوبیس گھنٹے زچہ وبچہ کی سہولت بھی ختم ہوکر رہ گئی ہے دیگر عملہ مفت میں تنخواہیں وصول کررہا ہے کلرسیداں روڈ مانکیالہ میں واقع بنیادی مرکز صحت لوہدرہ تحصیل راولپنڈی سے گزشتہ چھ ماہ سے میڈیکل آفیسر اپنی سیٹ پر نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال ویرانگی کا منظر پیش کررہاہے علاج و معالجہ کی غرض سے آنیوالے مریض رل گئے ہیں ہسپتال کو چوبیس گھنٹے زچہ و بچہ کی سہولت کا درجہ ملاہواہے لیکن میڈیکل افیسر اور ادویات نہ ہونےسے یہ منصوبہ بھی ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے تعینات دیگر سٹاف ہاتھوں پہ ہاتھ رکھے محکمہ سے مفت میں تنخواہیں وصول کررہا ہے جبکہ محکمہ صحت راولپنڈی خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے زرائع سے معلوم ہوا ہے سنٹر میں تعینات ڈاکٹر نے محکمہ کے افسران بالا سے مبینہ ملی بھگت سے اپنی جنرل ڈیوٹی لگوا کر ہسپتال کو خیر بادکہہ دیا ہے جس سے علاقہ کے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے وہ پرائیویٹ ہسپتالوں سے مہنگا علاج کروانے پر مجبور ہیں علاقہ کے سیاسی و سماجی حلقوں نے صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ پنجاب اور کمشنر راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے
255