485

بشندوٹ ڈکیتی وقتل کا ڈراپ سین‘ بیوی کاآشنا ہی قاتل نکلا

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر سید سبطین الحسنین شاہ نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک ہفتہ قبل بشندوٹ کے علاقے میں ہونے والی مبینہ ڈکیتی کی واردات کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والے حساس ادارے کے ملازم عابد حسین کے قتل کے مقدمے کا سراغ لگا کر مقتول کی اہلیہ ندا شوکت اور اس کے آشنا زاہد خالد سکنہ کوٹلی آزاد کشمیر کو گرفتار کر کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے خاتون کو ویمن تھانہ راولپنڈی جبکہ ملزم کو تھانہ کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس ایچ او نے میڈیا کو بتایا کہ مقتول کی اہلیہ اور اس کا آشنا سہالہ میں میڈیسن کی ایک کمپنی میں ملازمت کرتے تھے جہاں ان کی آپس میں دوستی ہوگئی اور شادی ہونے کے بعد بھی ملزمہ کا اپنے آشنا کیساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا اور اپنے خاوند کو راستے سے ہٹانے کیلئے قتل کے واقعہ کو ڈکیتی کی واردات کا رنگ دیا گیا اور وقوعہ کے روز جب مقتول عابد حسین اپنی اہلیہ(ملزمہ) کو سسرال سے گھر لے کر جا رہا تھا کہ بشندوٹ کے علاقے میں ایک ویران جگہ پر ملزم زائد خالد جو پہلے سے ہی وہاں موجود تھا نے موٹر سائیکل کو روک کر عابد حسین کو گولی مار کر قتل کر دیا اور مقتول کی اہلیہ نے اپنے سسر کو فون کر کے اطلاع کر دی کہ اس کا خاوند ڈکیتی کی واردات کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا ہے جس کے بعد پولیس نے موبائل فون ڈیٹا کے ذریعے مقتول کی اہلیہ سے جب تفتیش کی گئی تو اس نے سب کچھ سچ سچ بتا دیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں