پروفیسرمحمد حسین
ہماری داستان تک نہ ہو گی داستانوں میں
بھارت سعودی عرب اور یواے ای پر مسلسل دباؤ ڈال رہا ہے کہ آپ پاکستانی ورکر ز کو نکال دیں پی ٹی آئی کے دور حکومت میں آرمی چیف اور وزیر خزانہ امداد مانگنے کے لئے ابوظہی گئے سلطان نے بات سُن کر نہایت پتے کی بات کی اُن کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب آپ کا ہاتھ اُوپر ہوتا تھا اور ہمارا نیچے امداد کے لئے آپ کے پاس جاتے تھے آج ہمارا ہاتھ اُوپر ہے اور آپ کا نیچے آپ ہمارے بھائی ہیں ہم آپ کی مدد کر سکتے ہیں لیکن میرا مشورہ ہے کہ ہم اوپر یا نیچے والا ہاتھ بننے کے بجائے ایک دوسرے سے برابری سے ہاتھ ملاتے ہیں آپ کسی ملک سے امداد نہ لیں آپ ملکوں سے تجارت کریں آپ اس طریقے سے امیر ہو جائیں گے پا کستانی وفد نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا اور پھر سر جھکا لئے دوسری مثال سعودی عرب کے موجود ہ بادشاہ کنگ مسلمان بن عبدالعزیز کی ہے یہ بادشاہ بننے سے پہلے اڑتا لیس سال ریاضکے گورنر ہے جنرل پرویز مشرف کے دور میں پاکستان کے سفیر ایڈ مرل شاہد کریم اللہ مددکا پیغام لے کر اُن کے پاس گئے شاہ سلمان نے پاکستانی سفیر سے کہا ہم پاکستان کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں لہذا ہم ہر مشکل وقت میں آپ کے ساتھ ہوتے ہیں لیکن یاد رکھیں یہ جذبہ صرف ہم تک ہے ہمارے بچے پر یکٹیکل ہیں ہمارے بعد یہ آپ کا خیال نہیں رکھیں گے چنانچہ آپ کے لئے بہترین ہے کہ آپ ہماری زندگی میں اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جائیں
سفیر نے یہ پیغام من و عن سائفر بنا کر ایوان صدر بھجوا دیا تیسری مثال چین کی لیتے ہیں جنرل قمر جاوید با جوہ 2021ء میں چین صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے لئے بیجنگ گئے صدر شی جن پنگ نے انہیں صرف دو مشورہ دے دئیے آپ ایک ہی بار یہ فیصلہ کر لیں آپ کر نا کیا چاہتے ہیں اور دوسرا یہ یاد رکھیں کہ ترقی اور لڑائی میں تفریق کریں انہوں نے چین کی مثال دی کہ ہمارے بھارت کے ساتھ ستر سال سے تنازعات چل رہے ہیں مگر اس کے باوجود بھارت کے ساتھ ہمارا تجارتی حجم بڑھتا چلاجارہا ہے ہم لڑائی کے بعد بھارت سے زیادہ تجارت کر رہے ہیں اب ذرا دہلی میں نو اور دس ستمبر کے جی 20 سربراہی اجلاس پر فوکس کر یں بھارت نہ صرف دنیا کی بیس بڑی معیشتوں میں شامل ہو چکاہے بلکہ یہ آج بڑی معیشتوں کی میزبانی بھی کر رہا ہے دوسری حقیقت جی 20 میں انڈونیشیا جنوبی کوریا میکسیکو جنوبی افریقہ اور ترکی بھی شامل ہیں آپ ترکی کو 2000 ء میں دیکھیں اور اس کے بعد اسے 2010 ء اور 2023 دیکھیں ترکی نے کساد بازاری اور ری سیشن کے باوجود زبر دست ترقی کی
جنوبی کو ریا نے 1960ء کی دہائی میں پاکستان سے پانچ سالہ معاشی منصوبہ مستعار لیا تھا اور اپنے تین سو سائنس دا ن ڈاکٹر عبدالسلام کے پاس بھیجے تھے تا کہ یہ ڈاکٹر صاحب سے نو بل پرائز جیتنے کا طریقہ سکیھ سکیں انڈونیشیا ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اسلامی ملکوں میں سب سے پہلے دہشت گردی اس ملک میں شروع ہوئی تھی بارہ اکتوبر 2002ء کو دہشت گرداسلامی جماعت نے بانی میں دو سو چار لوگ قتل کر دئیے جس کے بعد انڈونیشیا کی سیاحتی انڈسٹری تباہ ہو گئی لیکن صرف بیس سال بعد 2022ء میں انڈونیشیا نے جی 20کی میز بانی کی۔ ایک وقت تھا انڈونیشیا کے سیا ستد انوں فوجی سر براہوں اور ارب پتی بزنس مینوں کے بچے تعلیم کے لئے پاکستان آتے لیکن آج وہ کہاں ہے اور ہم کہاں ہیں؟ میکسیکو بھی چند برس پہلے تک امریکہ کا غریب ملک ہو تا تھا اس مافیا آج بھی پوری دنیا میں بد نام ہے لیکن یہ بھی اب جی 20میں شامل ہے اور جنوبی افریقہ 1994ء میں آزاد ہوا اور اس سے پہلے وہاں
خوفناک فسادات ہوئے لاکھوں لوگوں کی لاشیں سڑکوں پر پڑی ہوتی تھیں
آج بھی اس ملک میں گوروں اور کالوں کے درمیان اختلا فات ہیں لیکن یہ بھی آج جی 20میں شامل ہے بھارت نے ان کے علاوہ بنگلہ دیش مصر نا ئیجر یا متحدہ عرب امارت عمان سنگا پور نیدر لینڈ اور ماریشیسکوئی بطور مہمان دعوت دی یہ تمام ممالک کبھی پاکستان کے دوست ہوتے تھے بنگلہ دیش نہ صرف پاکستان کا حصہ تھا بلکہ پاکستان کی بنیاد ہی بنگالیوں نے رکھی تھی آل انڈیا مسلم ڈھا کہ میں قائم کی گئی تھی اور تیس مارچ 1940کو قرادار پاکستان بنگالی لیڈر اے کے فضل الحق نے پیش کی ہم نے 1971میں بنگالیوں کو نا لائق پسماندہ اور گندہ قرار دے کر الگ کر دار لیکن آج بنگلہ دیش معاشی لخاظ سے پاکستان سے آگے ہے اور یہ جی20ملکوں کے ساتھ بھی بیٹھا ہے ہم نے بھٹو دور میں کے خلاف جنگ میں مصر اُردن اور شام کی مدد کی تھی نا ئجیریا جیسے درجن بھر افریقی ممالک ہم سے ٹیکنا لو جی سیکھا کر تے تھے نا ئجیریا کے فوجی افسر پاکستانی اکیڈمیوں میں تربیت حاصل کر تے تھے متحدہ عرب امارت نے سٹارٹ ہی پاکستان سے لیا تھا ایمریٹس ائیرلائن کراچی سے ہی سٹارٹ ہوئی تھی اور ہم نے اسے جہاز اور عملہ بھی دیا تھا یو ای انے کے تمام صحراپا کستانی ہنر مندوں سے آباد کئے اب ہم سعودی عرب کی طرف آتے ہیں دنیا نے ہمیشہ پاکستان اور سعودی عرب کو اکٹھا دکھا 1979میں خانہ کعبہ پر حملہ ہو ا تو صرف پاکستانی فوج کو طلب کیا گیا یمن میں حوثی با غیوں کے مسئلہ پر بھی پا کستان نے سعودی عرب کی مدد کی
ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان پر اقتصادی پابند یاں لگیں تو اس وقت سعودی عرب دنیا کا واحد ملک تھا جس نے کھل کر ہمارا ساتھ دیا ہمیں مفت پٹرول تک دیا گیا آج بھی پاکستان کے بیس لاکھ ورکرز عرب ملکوں میں ملازمتیں کر رہے ہیں اور اُن کی بھیجی ہوئی رقوم سے ہمارا ملک چل رہا ہے ہم مانیں یا نہ مانیں حقیقت یہی ہے کہ ہم دنیا اور اپنے دوستوں کی نظر وں میں اس قدر بے وقعت ہو چکے ہیں کہ ہم نے سعودی ولی عہد کو بھارت جاتے وقت چند گھنٹے پا کستان میں گزارنے کی دعوت دی مگر ولی عہد تیار نہیں ہوئے دوسری طرف کانفرنس دس ستمبر کو ختم ہوئی مگر ولی عہد گیا رہ ستمبر کی رات تک بھارت میں رہے اور بھارتی تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقاتیں کرتے رہے کیونکہ انہیں بھارت میں بزنس کی مواقع نظر آرہے ہیں بھارت اور سعودی عرب کے درمیان اس وقت پانچ کھرب ڈالرکی تجارت ہو رہی ہے جبکہ ہم جب سعودی عرب جاتے ہیں تو صرف پیسے مانگنے کے لئے جاتے ہیں چنانچہ یہ لوگ پھر ہماری قدر کیوں کریں؟ جاپان پر ایٹم بم کا حملہ کیا گیا
لیکن جاپان پھر بھی اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گیا اور ترقی کر گیا اور ہم ہیں کہ ایٹم بم بنا کر تنزلی کے گھڑھے میں گر گئے ہیں ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کی ہمت ہی نہیں ہے بھارت کی معیشت دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ جو اہر لعل نہرو سے لے کر نیریند مودی تک کسی حکمران کی ایک مرلہ پراپرٹی بیرون ملک نہیں ہے جبکہ ہمارے حکمرانوں نے بیرون ملک پراپرٹی خرید رکھی ہے اور انہوں نے اپنی رقوم بیرون ملک بنکوں میں جمع کر رکھی ہیں ہمارے پاس اب صرف دو آپشن بچے ہیں ہم ذلالت کے اس گڑھے میں گر ے رہیں اور گل سڑکرختم ہو جائیں یا پھر ہم غیرت کھائیں اور آخری بار اُٹھ کر اس ملک کی سمت ٹھیک کر لیں اور عزت کے ساتھ زندگی گزاریں ہمیں یاد رکھنا ہو گا کہ ہم افغانستان سے لے کر امریکہ تک پوری دنیا کے لئے بوجھ بن چکے ہیں اور ہم نے اور اگر آج بھی اپنے آپ کو نہ سنبھالا تو دنیا زیادہ دیر تک ہمارا بوجھ برداشت نہیں کر سکے گی اور ہمیں مرنے اور مٹنے کے لئے تنہا چھوڑ دے گی اب ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں ہے ہم نے جو کرنا ہے ابھی اور اسی وقت کرنا ہے ورنہ ان حالات میں واقعی ہماری داستان تک نہ ہو گی داستانوں میں۔