119

نواز شریف نے رابطہ کیا نہ کرونگا، الیکشن نہیں لڑنا، شاہد خاقان

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے رابطہ کیا نہ میں کروں گا ، الیکشن نہیں لڑنا چاہتا ، وہ کچھ ہورہا ہے جو 2018ء میں ہوا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اوردیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 13 فروری تک ملتوی کر دی ، بعد ازاں شاہد خاقان عباسی بھی جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے اور عدالت میں حاضری لگوائی۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چار سال سے نیب میں کیس زیر التوا ہے ایک میٹنگ اٹینڈ کرنے پر چار سال سے نیب کی عدالتوں میں کھڑے ہیں کیا نیب چیئرمین کو نہیں پتہ کہ لوگوں کی زندگیاں تباہ ہو رہی ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں