381

راولپنڈی میں قومی اسمبلی کی 7 نشستوں کی فہرست جاری

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں انتخابی حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہونے کے بعد ضلعی الیکشن کمیشن نے ضلع راولپنڈی میں قومی اسمبلی کی 7نشستوں کی نئی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے تحت قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 57اب این اے51، این اے58اب این اے52، این اے59اب این اے53، این اے 61اب این اے 54، این اے61 اب این اے55، این اے60اب این اے 56اور این اے62اب این اے57میں تبدیل ہو گئے ہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حلقہ بندیوں کی تفصیلات کے مطابق ضلع مری کے علاوہ تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں پر مشتمل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے51 (راولپنڈی /مری) میں مری میونسپل کارپوریشن کی یونین کونسل 1(روات)، یونین کونسل2(دریا گلی)، یونین کونسل 3(مری شہر)،یونین کونسل4(گھوڑا گلی)،یونین کونسل 5(تریٹ)، یونین کونسل6(نمبل)، یونین کونسل7(مسیاڑی)اور یونین کونسل8(چارہان) جبکہ تحصیل مری کی یونین کونسل1(دیول)، یونین کونسل2(پھگواڑی)،یونین کونسل3(پوٹھہ شریف)، یونین کونسل4(سہر بگلہ)، یونین کونسل 5(گہل)، یونین کونسل 6(انگوری) اور مری کنٹونمنٹ کی2وارڈز کے علاوہ تحصیل کوٹلی ستیاں کی میونسپل کمیٹی کی14وارڈز،یونین کونسل7(چھجانہ)، یونین کونسل8(ملوٹ ستیاں)، یونین کونسل 9(لہتراڑ)، یونین کونسل 10(بھٹیاں)، یونین کونسل11(کرور)اوریونین کونسل (دیر کوٹ) شامل ہیں اسی طرح تحصیل کہوٹہ پر مشتمل میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی 14وارڈز کے علاوہ تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل 13 (نڑھ)، یونین کونسل14 (کھڈیوٹ)، یونین کونسل 15(پنجاڑ)، یونین کونسل16 (ہوتھلہ)، یونین کونسل17 (بیور)،یونین کونسل 18 (دوبیرن خورد)، یونین کونسل 19 (نارا)،یونین کونسل 20(لہری بن)،یونین کونسل 21(مٹور)، یونین کونسل22 (موارا)اوریونین کونسل 23 (دھکالی)جبکہ میونسپل کمیٹی کلر سیداں کی23وارڈز کے علاوہ یونین کونسل 31(گف)، یونین کونسل 32(غزن آباد)، یونین کونسل 33 (بشنڈوت)، یونین کونسل 124(نالا مسلمانا)، یونین کونسل25 (منیاندا)، یونین کونسل26(سموٹ)، یونین کونسل27(چوآ خالصہ)، یونین کونسل28 (کنوہا)، یونین کونسل 29 (دوبیرن کلاں) اور یونین کونسل30 (ساکوٹ) شامل ہیں تحصیل گوجرخان پر مشتمل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے52(راولپنڈیi)میں میونسپل کمیٹی گوجرخان کی 19 وارڈز کے علاوہ تحصیل گوجرخان کی یونین کونسل 34(ٹھاٹھی)، یونین کونسل 35 (قاضیاں)، یونین کونسل36(بیول)، یونین کونسل37(اسلام پورہ)،یونین کونسل 38(سوئی چمیاں)، یونین کونسل39(چنگا بنگیال)، یونین کونسل40 (بھدانہ)، یونین کونسل41 (جھنڈ مہلو)، یونین کونسل42(جموٹ کلانہ)، یونین کونسل 43(جیرو رتیال)، یونین کونسل44 (کونتریلہ)، یونین کونسل45 (کائنات خلیل)، یونین کونسل 46 (موہڑہ نوری)، یونین کونسل 47(گلیانہ)، یونین کونسل 48(نور دولال)، یونین کونسل49(کری دولال)، یونین کونسل50 (گھنگریالہ)، یونین کونسل51(متوا)، یونین کونسل52(مانکیالہ)،یونین کونسل53(کلیام اعوان)، یونین کونسل54(مندرہ)، یونین کونسل 55(شاہنگ)، یونین کونسل56(جھنگی جلال)، یونین کونسل57(کرمب الیاس)، یونین کونسل58 (دولتالہii)،یونین کونسل59 (نڑالہ)، یونین کونسل60 (آہدی)، یونین کونسل61(راما)، یونین کونسل62(سید)،یونین کونسل63(سکھو)، یونین کونسل64(جھنگال)، یونین کونسل65(جاتلی)، یونین کونسل66(دیوی)، یونین کونسل67(پنجگراں)، یونین کونسل68(منگھوٹ) اور یونین کونسل69(دولتالہ)جبکہ ساگری قانون گو حلقہ اور مغل پر مشتمل ضلع کونسل کی یونین کونسل108(تخت پڑی)، یونین کونسل109 (بگا شیخاں)، یونین کونسل110 (لودھراں)، یونین کونسل111 (ساگری) اوریونین کونسل112 (مغل) شامل ہیں

تحصیل راولپنڈی کے قانون گو حلقوں پر مشتمل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے53 (راولپنڈیii) میں ادھوال اور چک بیلی خان کی یونین کونسل 99(رائکہ میرا)، یونین کونسل100(چک بیلی خان)، یونین کونسل101(گگن)، یونین کونسل102(چونترہ)اوریونین کونسل105(ڈھانڈا)، بندہ کی یونین کونسل 103(بندہ کا کچھ حصہ)اوریونین کونسل 104(تراہیہ کا کچھ حصہ) شامل ہیں اسی طرح بسالی اور چکلالہ کی یونین کونسل 103اور104(بندہ اور تراہیہ کے باقی ماندہ حصے) ،یونین کونسل106 (جھٹہ ہتھیال)، یونین کونسل 107(بسالی)، یونین کونسل108 ،109(تخت پڑی او ربگا شیخاں کے بقیہ حصے) شامل ہیں گورکھ پور کی یونین کونسل83(کلیال کاکچھ حصہ)،یونین کونسل 84 (اڈیالہ کا کچھ حصہ) اور یونین کونسل104 (تراہیہ کا کچھ حصہ)، سہال کی یونین کونسل 94(چہان کا کچھ حصہ)، یونین کونسل95 (سہال)، یونین کونسل96 (کوہلیاں حمید کا کچھ حصہ)، چکری کی یونین کونسل96 (کوہلیاں حمید کا کچھ حصہ)، یونین کونسل 97(چکری)، یونین کونسل98 (پڑیال)اور یونین کونسل101 (گگن کا کچھ حصہ)شامل ہیں جبکہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے علاقے چک جلال دین، لکھن،جراحی کا کچھ حصہ، کلیال، دھاماں سیداں اور دھمیال (کوٹھہ خورد، موہری غزن،موہڑہ بریاں،موہڑہ چھپڑ اور ملک پور)چارج 32میں مورگاہ کا کچھ حصہ،کوٹھہ کلاں اور گورکھ پور(گلی، شاہ پور اور دہگل)،چارج 33کوٹھہ کلاں میں مورگاہ، کوٹھہ کلاں اور دھاماں کا کچھ حصہ، سرکل 1 اور 2 پر مشتمل چارج34میں کوٹھہ کلاں کا کچھ حصہ،کوٹ جبی، ٹوپی، چکلالہ، مین خیابان تنویر کے اطراف اور پام سٹی شامل ہیں تحصیل ٹیکسلا پر مشتمل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے54 (راولپنڈیiii)میں ضلع کونسل کی یونین کونسل 113(گڑھی سکندر)،یونین کونسل 114(عثمان کھٹر)، یونین کونسل 115(خرم پراچہ)، یونین کونسل 113 (ٹھٹھہ خلیل)،یونین کونسل 117 (جلالہ)،یونین کونسل 118 (گڑھی افغاناں)، یونین کونسل 119(لب ٹھٹھو) اوریونین کونسل 120 (واہ) جبکہ میونسپل کمیٹی ٹیکسلا کی22 وارڈز، ٹیکسلا کنٹونمنٹ بورڈ کی 2 اور واہ کنٹونمنٹ بورڈ کی 10وارڈز شامل ہیں اسی طرح تحصیل راولپنڈی کے اڈیالہ قانون گو حلقہ کی یونین کونسل اڈیالہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کے علاقے گرجا، چاکرہ، شیخ پور (لکھو، کاک نڑالہ)،سہام، بندہ نگیال، پنڈ نصراللہ، کولیاں پڑ، بجنیال، رنیال،مصریوٹ اور خصالہ کلاں شامل ہیں

راولپنڈی کینٹ پر مشتمل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے55(راولپنڈی iv) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے برٹش ہوم، پشاور روڈ، گلشن اقبال کالونی، قاسم آباد،اعوان ٹاو¿ن،کوہ نور ملز، بوکرہ گاو¿ں، نصیر آباد، شمس کالونی، پوسٹل کالونی، ویسٹریج سمیت دیگر علاقوں پر مشتمل تمام 10 وارڈزجبکہ چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ڈھیی حسن آباد، قاضی روڈ، محفوظ لین، راجہ کرم روڈ، سی او ڈی، لالہ زار، ولو بائی روڈ سگھی لائن، ایم سی کوارٹر، لالہ زار، عزیز بھٹی روڈ، طارق آباد، لالکرتی ِ،فردوس روڈ،رفیع روڈ، انڈس روڈ، نگہت روڈ اور سبزہ زار کے علاوہ گلشن شفیع کالونی، غوثیہ چوک، ٹاہلی موہری، نئی آبادی، اکرم کالونی، اسلم شہید روڈ، لالہ زار، شیر زمان کالونی، بسکٹ فیکٹری، دھمیال کیمپ، مین ہارلے سٹریٹ، شادمان کالونی، جھاورا، عسکری سٹریٹ، دھمیال روڈ اور نئی آبادی ٹاہلی موہری شامل ہیں راولپنڈی شہرمیں میٹروپولیٹن کارپوریشن راولپنڈی پر مشتمل قومی اسمبلی
کے حلقہ این اے56 (راولپنڈیv) میں رتہ امرال پر مشتمل چارج نمبر11 میں یونین کونسل 01 (رتہ امرال)، یونین کونسل 02 (ڈھوک رتہ)،یونین کونسل 03 (ہزارہ کالونی)،ڈھوک منگٹال پر مشتمل چارج 12میں یونین کونسل 04 (ڈھوک منگٹال)،یونین کونسل 05(ڈھوک حسونارتھ)، یونین کونسل 06(ڈھوک حسو ساو¿تھ)، پیرودھائی پر مشتمل چارج 13کی یونین کونسل 07 (پیرودھائی)، یونین کونسل 08(فوجی کالونی)، یونین کونسل 09 (بنگش کالونی)،خیابان سرسید پر مشتمل چارج 14کی یونین کونسل 10(خیابان سرسید نارتھ)،یونین کونسل 11(خیابان سرسیدساو¿تھ)، یونین کونسل 12(ڈھوک نجو)، کٹاریاں پر مشتمل چارج15کی یونین کونسل 13(نیوکٹاریاں)، یونین کونسل 14(ایف بلاک سٹلائیٹ ٹاو¿ن)،یونین کونسل 15(سید پور سکیم)،یونین کونسل 16(عیدگاہ)،پنڈورہ پر مشتمل چارج16کی یونین کونسل 17(ڈھوک بابو عرفان)،یونین کونسل 18(پنڈورہ)،یونین کونسل 19(سٹلائیٹ ٹاو¿ن کا کچھ حصہ)،سٹلائٹ ٹاو¿ن پر مشتمل چارج17کی یونین کونسل 19 (سٹلائیٹ ٹاو¿ن کا بقیہ حصہ)،یونین کونسل 20(اصغر مال)،ڈھوک پراچہ پر مشتمل چارج 18کی یونین کونسل 23(ڈھوک کشمیریاں کا کچھ حصہ)، یونین کونسل 25(صادق آباد)،یونین کونسل 26(آفندی کالونی)،ڈھوک کالا خان پر مشتمل چارج 19کی یونین کونسل 21 (ڈھوک کالا خان)، یونین کونسل 22(قیوم آباد)، یونین کونسل 23 (ڈھوک کشمیریاں کا بقیہ حصہ)،یونین کونسل 24(ڈھوک علی اکبر)، باغ سرداراں پر مشتمل چارج 22کی یونین کونسل 33 (کرتار پورہ)، یونین کونسل 34(بنی)،یونین کونسل 35 (امام باڑہ)، گنجمنڈی پر مشتمل چارج 23کی یونین کونسل 36(موہن پورہ)،یونین کونسل 37(ڈھوک دلال)،یونین کونسل 38(گنجمنڈی)اور شاہ چن چراغ پر مشتمل چارج 24 کی یونین کونسل 39 (وارث خان)،یونین کونسل 40 (پرانا قلعہ)اوریونین کونسل 41 (شاہ چن چراغ) شامل ہیں

راولپنڈی شہرمیں میٹروپولیٹن کارپوریشن راولپنڈی اور چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈپر مشتمل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے57 (راولپنڈیvi) میں چکلالہ پر مشتمل چارج 34میں چکلالہ کا کچھ حصہ،کوٹ جبی، ٹوپی، خیابان تنویر کے دونوں اطراف اور پام سٹی، چکلالہ پر مشتمل چارج 35 میں چکلالہ اور کوٹ جبی کے کچھ حصے، چکلالہ پر مشتمل چارج 36 میں گنگال اور چکلالہ کے کچھ حصے شامل ہیں اسی طرح این اے57میں طہماسپ آباد، حیدر کیمپ، میڈیکل کالج، سٹاف کالونی، پی اے ایف، ڈھوک پیراں فقیراں، ٹیپو روڈ، سپریم کورٹ کالونی، سرسید کالونی، رحیم آّباد، ریلوے سکیم 4، عسکری 1،2،3،6،7 ،8،9،10اور 12کے علاوہ گریسی لائن، ڈھوک کشمیریاں، ریلوے سکیم 1 اور3، ڈھوک چراغ دین، جہانگیر روڈ، چمن زار کالونی، چکلالہ سکیمiii، مریڑ حسن،جھنڈا چیچی، گلستان کالونی، مری بروری، عسکری 7، مورگاہ موڑ، جہلم روڈ، عسکری 13، ڈھوک جمعہ، الممتاز کالونی، مبارک لین، تلسہ گاو¿ں، شیر زمان کالونی، کالٹیکس روڈ اور نیو لالہ زار شامل ہیں،اسی طرح کارپوریشن کی حدود میں چارج 20کی یونین کونسل 27 (کرنل یوسف کالونی مسلم ٹاو¿ن ایسٹ)، یونین کونسل 28 (مسلم ٹاو¿ن ویسٹ)، یونین کونسل 29 (خرم کالونی)،چارج 21کی یونین کونسل 30(چاہ سلطان)، یونین کونسل 31(ڈھوک حکمداد)، یونین کونسل 32(امر پورہ)، چارج 25کی یونین کونسل 42(ملت کالونی)، یونین کونسل 43 (ڈھوک کھبہ)، یونین کونسل 44 (ڈھوک فرمان علی)، چارج 26کی یونین کونسل45 (چمن زار کالونی)، یونین کونسل 46(سٹی)،چارج27کی یونین کونسل 70(شکریالi)، یونین کونسل 71(شکریالii)، یونین کونسل 72 (شکریالiii) جبکہ چارج 28 کی یونین کونسل 73 (کھنہ ڈاکi)اور یونین کونسل 74(کھنہ ڈاکii)شامل ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں