موسم بدل رہا ہے اس موسم میں بچوں کو بہت جلدی ٹھنڈ لگ جاتی ہے لہٰذا والدین کیلئے ضروری ہے کہ بچوں کا خیال رکھیں اُنھیں مناسب خوراک دیں اور مناسب کپڑے پہنائیں تاکہ وہ گلابی جاڑے کی ٹھنڈ سے محفوظ رہ سکیں۔بے شمار بچے اسکول جانے کی عمر تک پہنچتے پہنچتے ایک سال میں چھ سات مرتبہ ٹھنڈ میں مبتلا ہوتے ہیں،ان میں سے کچھ بچوں میں یہ ٹھنڈ تشویش ناک صورت حال اختیار کر جاتی ہے۔اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ان کا امیون سسٹم ابھی واضح طور پر وائرس سے مربوط نہیں ہو پاتا۔ایک اچھی بات یہ ہے کہ وہ جتنی بار ٹھنڈ میں مبتلا ہوتے ہیں اس قدر ان کا امیون سسٹم بہتر ہوتا چلا جاتا ہے جو آگے چل کر بیماریوں کے خلاف مدافعت میں ان کے کام آتا ہے۔عمر کے لحاظ سے بچوں میں ٹھنڈ لگ جانے کی علامات مختلف ہو سکتی ہیں۔
209