ضلع راولپنڈی کا قصبہ اورراولپنڈی شہر سے 35 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ شہرچاروں اطراف سے خوبصورت بلند و بالا پہاڑیوں‘ وادیوں اور گھنے جنگلات میں گھرا ہوا ہے۔ کہوٹہ شہر سطح سمندر سے دوہزار فٹ کی بلندی پر ہے لیکن اسکی حدود میں پہاڑ چھ ہزار فٹ کی بلندی تک موجود ہیں۔ مارگلہ پہاڑی سلسلہ کے دامن میں کئی اونچے نیچے پہاڑ خوبصورت مناظر پیش کرتے ہیں۔ طویل علاقہ پر گھنے جنگل پھیلے ہوئے ہیں جہاں کئی قسم کے جنگلی حیوانات موجود ہیں۔ اسے کہوٹ قوم نے آباد کیا تھا۔ اِسی وجہ سے اسکا نام کہوٹہ مشہور ہوا، اس قوم کا مورث اعلیٰ کہوٹ تھا۔ تاریخی طور پر یہ علاقہ ماضی میں گکھڑوں کا مرکز رہا۔ جنکا دارالحکومت پہلے دھان گلی اور پھر قلعہ پھروالہ رہا۔ ایک لمبے عرصے تک گکھڑ بلا شرکت غیرے یہاں کے حکمران تھے۔ پھروالہ قلعہ سلطان گکھڑ شاہ نے تعمیر کروایا تھا یہاں کیانی،ستّی، جنجوعہ اور عباسی، راجپوت قومیں آباد ہیں کہوٹہ ایٹمی پلانٹ اور ریسرچ لیبارٹریز کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتا ہے۔
گلدستہ 15اکتوبر 2023