راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)آزاد کشمیر اورشمالی علاقہ جات سمیت ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی جشن عید میلا دالنبی ﷺ آج (بروز جمعہ) مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی12ربیع الاول کی صبح کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی و استحکام، مقبوضہ مسلم ریاستوں کی بازیابی، اسلام کی سربلندی اورامت مسلمہ کی وحدت کے لئے خصوصی دعاؤں سے کیا جائے گا ملک بھر میں سیرت و میلاد کمیٹیوں، مختلف مذہبی جماعتوں اور عاشقان رسول ﷺکی جانب سے میلاد جلوس، ریلیاں اور نعت خوانی کے مقابلے منعقد کرانے کے علاوہ سرکاری و نجی سطح پر میلاد کی محافل کا انعقاد کیاجائے گا جس میں نعت خواں حضرات نبی پاک ﷺ کی شان میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے اسی طرح شہر بھر میں سیرت کانفرنسز کا انعقاد کیاجائے گا جہاں پر مقررین سیرت طیبہ ﷺپر روشنی ڈالتے ہوئے نبی کریم ﷺ کے اسوہ پر روشنی ڈالیں گے اس موقع پر سبیلوں اور لنگر کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا تھا ملک کے دیگر اضلاع کی طرح ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے راولپنڈی میں جلوسوں کی سکیورٹی اور میلاد کی محافل کی سکیورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں مرکزی جلوس سمیت 137 جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے راولپنڈی پولیس کے 6ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکارسیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ ٹریفک کے موثر انتظامات کے لئے 455 ٹریفک پولیس کے افسران فرائض انجام دینگے پولیس ترجمان کے مطابق مرکزی جلوس کے لئے 3ہزار سے زائد افسران ڈیوٹی انجام دیں گے، ضلع بھر میں دیگر 136جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے 3100 سے زائد افسران و اہلکارتعینات کئے گئے ہیں سی پی اوراولپنڈی سید خالد ہمدانی کے مطابق مرکزی جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے،جلوس میں آنے والے شرکا کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی، جلوس کی سیکورٹی کیلئے روف ٹاپ پر ماہر نشانہ باز تعینات ہوں گے، جلوس کے آغاز سے قبل روٹ کی سرچنگ اور سویپنگ کی جائے گی،جلوس کے روٹ پر گلیوں،سڑکوں اور دیگر راستوں کو سیل کیا جائے گا،سینئر افسران وقتاً فوقتاً ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور بریف کریں گے، تمام تھانوں کی پولیس اپنے علاقہ میں جلوسوں کی سیکورٹی اور گشت کے فرائض انجام دے گی، فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ادھر میلاد کے جلوسوں میں شرکت کے لئے راولپنڈی شہر و چھاؤنی کی1ہزار سے زائد سیرت ومیلاد کمیٹیاں میلاد کے جلوسوں میں شرکت کریں گی مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام راولپنڈی شہر میں میلاد کا مرکزی جلوس صبح10بجے جامع مسجد روڈ سے شروع ہوگا جہاں پر دربار عالیہ عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین پیر نقیب الرحمان،دربارعالیہ گلشن آباد شریف کے سجادہ نشین پیر سرکار جی،مرکزی سیرت کمیٹی (رجسٹرڈ)کے سرپرست اعلیٰ سابق ایم پی اے ضیا ء اللہ شاہ،سرپرست چوہدری اسد، ڈویژنل خطیب حافظ اقبال رضوی سیاسی و سماجی شخصیات کے ہمراہ جلوس کا افتتاح کریں گے جامع مسجد روڈ سے شروع ہونے والا جلوس بنی چوک،سرکلر روڈ،وارث خان،مری روڈ،کمیٹی چوک،اقبال روڈ،بوہڑ بازار،حبیب بنک چوک، فوارہ چوک،راجہ بازار،اور ڈنگی کھوئی چوک سے ہوتا ہوا واپس جامع مسجد روڈ پر اختتام پذیر ہو گا اس دوران شہر بھر سے900کے قریب سیرت و میلاد کمیٹیوں کے جلوس مرکزی جلوس میں شامل ہوں گے اسی طرح مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کینٹ کے زیر اہتمام 12ربیع الاول کا مرکزی جلوس صبح 10بجے چوک چونگی نمبر22سے شروع ہو گا مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کینٹ کے ناظم اعلیٰ و جنرل سیکریٹری علامہ رضا المصطفیٰ نورانی، جوائنٹ سیکریٹری راجہ اشفاق،میڈیا کوآرڈی نیٹرمحمد عامر صدیقی اور ناظم اعلیٰ مرکزی جلوس محمد یاسر بشیرسیاسی و سماجی شخصیات کے ہمراہ راولپنڈی کینٹ کے مرکزی جلوس میں شرکت کریں گے یہ جلوس چوہدری اقبال روڈ ٹنچ بھاٹہ سے براستہ قصائی چوک،علی روڈ، عابد مجید روڈ آخری سٹاپ،ڈھوک سیداں روڈ، کلمہ چوک، پولیس سٹیشن روڈ صدر، کوئلہ سینٹر، نشتر سٹریٹ،آدم جی روڈ،احاطہ مٹھو خان،مولوی محمد حسین روڈ اور ریلوے روڈ سے ہوتا ہوا جی ٹی ایس اڈہ (واران اڈہ)میسی گیٹ پر اختتام پذیر ہوگاجس میں کینٹ کے مختلف علاقوں سے 100سے زائدمیلاد کمیٹیوں کے جلوس مرکزی جلوس میں شامل ہوں گے ادھر شہر بھر میں نعت رسول مقبول ﷺ کی محافل میں خصوصی سٹیج تیار کئے گئے ہیں جہاں پر ہدیہ نعت پیش کرنے والے نعت خوانوں کو انعامات اور خصوصی تحائف دیئے جائیں گے۔
84