429

راولپنڈی کے علاقہ روات دو مسلح جتھوں میں تصادم 3 افراد ہلاک

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ روات کے علاقے بگا شیخاں میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افرادجان کی بازی ہار گئے جبکہ2افراد شدید زخمی ہو گئے اطلاعات کے مطابق چک بیلی روڈ پر بگا شیخاں کے علاقے میں ملک نعمان اور رضوان صدیق گروپ کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونجتا رہا جس سے علاقے میں شدیدخوف ہراس پھیل گیادوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 30سالہ رضوان، 35سالہ مدثر اور45سالہ سجاد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 2افراد زخمی ہو گئے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ریسکیو ذرائع نے3افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے 2افراد کو موقع سے جبکہ تیسرے شخص کو ہسپتال سے ریسکیو کی گاڑی میں منتقل کیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے دریں اثنا مندرہ ٹول پلازہ کے قریب کار اور رکشے کے درمیان تصادم میں 2بچوں سمیت 4افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیاریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 1سالہ مقدس، 10سالہ صغیر،40سالہ مقبول اور65سالہ محمد سیف اللہ شامل ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں