177

کلرسیداں کے علاقہ سکوٹ میں ڈکیتی کی واردات

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ کلر سیداں کے علاقے سکوٹ میں 03مسلح ڈاکواسلحہ کی نوک پر نقدی،موبائل فون چھین کر فرار۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 03 مسلح ڈاکو سکوٹ جوڑ کے قریب واقع سکریپ کے ڈیرے میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے ۔ڈاکوؤں نے عبدالغفور اسکے بیٹے اللہ دتہ، بھانجے زاہد کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناتے ہوئے 65 ہزار روپے نقدی موبائل فون، شناختی کارڈ سمیت مؤٹر سائیکل کی رجسٹریشن بک چھین لی اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔سکریپ اور برتن فروخت کرنے والے متاثرہ شخص عبدالغفور کے مطابق مسلح ڈاکو ظاہری حلیہ سے 25/30 سال کی عمر کے، جسم دبلے پتلے،شلوار قیمض میں ملبوس پنجابی/ پوٹھوہاری زبان میں گفتگو کررہے تھے جنہیں شناخت کرسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او کلرسیداں معہ نفری نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں