گوجرخان(عامر وزیر ملک) بجلی کے ظالمانہ بلوں کے خلاف گوجرخان کی عوام بھی سراپا احتجاج ہڑتال اور مظاہرہ بار ایسوسی ایشن کا بھی عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ و ہڑتال ا مرکزی انجمن تاجران ۔بار ایسوسی ایشن اور پوٹھوہار پریس کلب کے زیر انتظام ، چوک جی ٹی روڈ پر تاجر برادری کی تمام ذیلی تنظیموں وکلاء صحافیوں اخبار فروش یونین اور تحصیل کے تمام پریس کلبوں کے صحافیوں کا بڑا احتجاجی مظاہرہ سینکڑوں افراد کی شرکت شہر کے تاجروں نے دن گیارہ بجے تک ہڑتال کرتے ہوئے شٹر ڈاؤن رکھا
جی ٹی روڈ پر بڑے احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران گوجرخان کے صدر حاجی راجہ محمد جواد بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد عرفان قریشی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اخلاص انجمن تاجران کھوکھا بازار کے صدر مرزا تیمور وارثی پوٹھوہار پریس کلب کے صدر عامر وزیر ملک جنرل سیکرٹری راجہ اسد محمود انجمن تاجران اتحاد گروپ کے صدر وقاص اکبر مرزا جنرل سیکرٹری سعادت حسن نومی بٹ
راجہ سہیل کیانی ایڈووکیٹ ۔ راجہ بلال احمد ناصری ایڈووکیٹ ۔ میلاد کمیٹی کے راجہ صبور کیانی ۔ راجہ غفور کیانی ندیم عباس بخاری ۔ راجہ ضیاء ۔ نثار عطاری مرزا رمضان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کے پاس روٹی کھانے کے لیے پہلے ہی پیسہ نہیں تھا اوپر سے بجلی کے بلوں میں تیرہ قسم کے ناجائز ٹیکسز لگا کر سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے جب کہ اس ملک پر پچتھر سال سے مسلط حکمرانوں آور اشرافیہ نے سرکاری خزانے کی لوٹ مار کر کے ملک کو معاشی دیوالیہ کر کے رکھ دیا ان کی اپنی عیاشیاں جاری ہیں اور بوجھ عوام پر ڈالا جا رہا ہے
لیکن اب یہ غنذہ گردی اور ناانصافی نہیں چلنے دی جائے گی غریب عوام مہنگائی ، بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے لیے خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو چکی ہے گھریلو اشیاء ،طلائی زیورات فروخت کرکے بجلی کے بل جمع کروا رہے ہیں حکمران ہوش کے ناخن لیں ملک کا ہر شہری ڈیفالٹ کر چکا حکومتوں نے آئی ایم ایف سے معاہدے کرکے عوام کے لیے بارودی سرنگیں بچھائیں عوام کا خون نچوڑنا بند کیا جائے، غریب عوام نے نہ قرض لیا اور نہ ہی اب قربانی کا بکرا بنے گی، 24 کروڑ پاکستانی آئی ایم کے غلام نہیں، مزید ظلم و ناانصافی قبول نہیں،بہت برداشت کرلیا، عوام اپنے حق کے لیے اٹھ کھڑی ہے حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ اور ظالمانہ ٹیکس لگا کر غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے
مقررین نے کہا کہ عوام پر عرصہ حیات تنگ کرنے والے حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں ہم اپنا لینے کے لئے میدان میں آ گئے ہیں عوام کا یہ جم غفیر یہاں ہے تو کل یہ حکمرانوں کے گھروں کے باہر بھی ہو سکتا ہے اس لیے ہوش کے ناخن لیں پاکستان کا بچہ بچہ اس مہنگائی کی چکی پس رہا ہے حق کے لئے حسینی کردار ادا کرنا ہو گا ورنہ تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی احتجاج مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جو صاحب عمل ہوتے ہیں وہ حق مانگا نہیں چھین لیا کرتے ہیں عوام کو اب شعور آگیا ہے اپنے حقوق کی جنگ کے لئے سب کو متحد اور اکٹھا ہو کر نکلیں ہماری لڑائی اس طبقہ کے خلاف ہے جو 75 سال سے پاکستان کے وسائل پر پنجے گاڑے ہوئے ہے سیاسی، نظریاتی اور مصلحتوں سے بالاتر ہو کر نکلیں تب ہی ان درندوں اور بھیڑیوں سے چھٹکارہ ملے گا اب ان کرداروں کو ننگا کرنے کا وقت آگیا ہے کہ جہنوں نے ہمارے بچوں سے ان کے جینے کا حق چھین لیا ہے
انہوں نے کہا کہ آج کا یہ جم غفیر اس بات کا بر ملا اظہار ہے کہ عوام کو اپنے حقوق کا پتہ چل گیا ہے جب ظالم حکومتیں عوام کے حقوق کو پامال اور ان پر اپنی مرضی مسلط کرنا چائیں تو ان میں اتنا شعور ہونا چاہیے کہ وہ اپنے حق کی خاطر آواز بلند کر سکیں آج کا یہ پرامن احتجاج اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ پوری قوم اور بلخصوص گوجر خان کی عوام اپنے حقوق کے لیے جہدوجہد کرنا جانتی ہے حکمرانوں کے لئے کھلا پیغام ہے کہ اس وقت سے ڈرو اس غریب عوام کے ہاتھ ہو اور تمھارا گریبان ہو اب بھی وقت ہے کہ بجلی کی بلوں سمیت دیگر ضروریات زندگی کی جن اشیاء پر جو اضافہ کیا ہے اس پر نظر ثانی کر کے ریلیف دیں تاکہ عوام مزید مہنگائی کی چکی سے پسنے سے بچ سکیں حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام پر ظلم کرنا بند کریں یہ نہ ہو کہ تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق عوام تھمارے محلات کا رخ کر لیں تو پھر تم سب کو بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا
اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بلوں پر ظالمانہ ٹیکسوں کو فوراً ختم کیا جائے ان رہنماؤں نے مزید کہا کہ حکمران غریب مار پالیسی پر عمل پیرا ہیں آئی ایم ایف کے نام پر کبھی پٹرول تو کبھی بجلی مہنگی کر دی جاتی ہے جس سے مہنگائی کا طوفان روز بروز بڑھتا جا رہا ہے ہم پر امن طریقے سے حکومت اور مقتدر حلقوں کو باور کروانا چاہتے ہیں کہ ریاست عوام سے سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے مقررین نے کہا کہ 2 ستمبر کو ملک بھر کی طرح گوجرخان میں بھی شٹر ڈاون، پہیہ جام ہڑتال ہو گی اور آگے کا بھی لائحہ عمل طے کیا جائے گا بار کے صدر محمد عرفان قریشی نے کہا کہ شہریوں کو اگر واپڈا کی جانب سے کسی بھی قسم کا کوئی مسلہ درپیش آئے تو وہ ، بار ایسوسی سے رابطہ کریں ہم سب آپکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں کسی پر بھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
بجلی بلوں کے ہاتھوں تنگ آئے اس عوامی مظاہرہ میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے صدر ازرم خیام راجہ صابر صدیقی ۔ ہیومن رائٹس کے ضیاء رشید مختلف تاجر تنظیموں کے رہنماؤں غلام قمر ملک محبو ب شہزادہ خان راجہ سرفراز شاہد قریشی طارق صراف چوہدری دلدار پپو کپتان شاہد محمد اعجاز وحید قریشی ذیشان خالد عمر اشرف مرزا اسد عامل نذر چوہدری بشارت راجہ غالب مراز امتیاز مراز شعبان جاوید ۔بٹ
راجہ علی،محمد ندیم سیٹھی،چوہدری جمال،حاجی شوکت مغل،چوہدری عرفان،طاہر بٹ،،سید افضال حسین، چوہدری مجید،شیخ شیراز آفتاب۔۔۔۔ حافظ فہیم ذوالفقار اہم شفیق ناز سرفراز بٹ عمران بٹ صاحبزادہ عابد قادری سید قیصر عباس شاہ ۔ملک آصف چوہدری اظہر نعیم اشفاق مزمل جمیل ملک تبریز ملک طارق مرزا آصف وجاہت انجم شیخ عتیق۔ چوہدری رفیع محمد رضوان قدیر قریشی راجہ انصر راجہ زاہد مرزا بھولا زاہد گوندل شیخ اسلم ملک طارق چوہدری امتیاز چوہدری نصیر ۔ چوہدری ارشاد ضمیر چوہدری شہزاد چوہدری جمال ۔ چوہدری قدوس چوہدری مبشر ۔ محمد شوکت شیخ عامر ۔ شیخ نفیس منیر کھوکھر طارق اللہ والے سمیت بڑی تعداد میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی
اس موقع پر مظاہرین نے زبردست نعرے بازی کی جبث امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان ڈی ایس پی ایس ایچ او ریسکیو 1122 کے عملے سمیت پولیس کی بھاری نفری موجود تھی ۔ مظاہرین پر امن منتشر ہو گئے