230

محمد نصیر زندہ رباعی گو شاعر

محمد نصیر زندہ رباعی گو شاعر اور استاد ہیں، رباعی کی پانچ کتب،نقش ِ تحیر،عرشِ سخن میرا دوسرا وجود ہل من ناصر ینصرنا اور نقدِ آرزو کے تخلیق کار ہیں ان کا تعلق راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے علاقہ تھوہا خالصہ سے ہے۔ موصوف نے محکمہ ایجوکیشن میں بطورِ سینئر مدرس 31سال اپنی خدمات سرانجام دیں

اور سروس کا زیادہ حصہ تحصیل کلرسیداں میں گزارنے کے بعد اب کلرسیداں شہر میں رہائش پذیر ہیں ان کا نام خطہ پوٹھوار کے عظیم مصنفات کی فہرست میں شامل ہے۔ محمد نصیر زندہ کی رباعیات میں فقیر انہجلال بھی ہے او شاعرانہ ر جمال بھی۔ وہ اپنی رباعی میں بلند مضامین، نئے خیالات کو تیکھے اور تیز دھار استعاراتی و تشبیہاتی سامان سے سجانے میں مہارت رکھتے ہیں۔ اپنے فکری وجدان سے آشنا اس بندہ ء خدا نے فارسی، عربی اور اردو اساتذہ کے کلاسیکی کلام کا گہرا مطالعہ کیا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں