83

کشتی حادثہ میں جانبحق ثاقب کی نعش گھرپہنچنے پر کہرام مچ گیا

کلر سیداں (یاسر ملک‘نمائندہ پنڈی پوسٹ) یونان کشتی حادثہ میں مہیرہ سنگال تحصیل کلر سیداں کے تین نوجوان لاپتہ تھے ان میں ایک نوجوان ثاقب شبیر ولد محمد شبیر اعوان مرحوم کی میت گزشتہ روز یونان سے پاکستان پہنچ گئی اور آبائی گاؤں مہیرہ سنگال میں مرحوم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق یہ تین دوست روزگار کے سلسلے میں لیبا سے اٹلی جانے والی تارکین وطن کشتی میں سوار تھے جوکہ مورخہ 14جون کو یونان کے قریب حادثہ کا شکار ہو کر گہرے سمندر میں ڈوب گئی تھی جس میں 700کے قریب بد نصیب نوجوان سوار تھے جن میں 300سے زائد پاکستانی تھے حادثے کے دوران 100کے قریب نوجوانوں کو ریسکیو کر کے زندہ نکال لیا گیا تھا اور 83لاشیں بھی نکال لی گئی اسی حادثے میں یہ تین نوجوان عدیل احمد، عاطف جاوید، ثاقب شبیر بھی لا پتہ ہو گئے تھے جن کی تلاش کیلئے لواحقین کی طرف سے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹس یونان سفارت خانہ کو بھیجی گئیں تھی جس میں ثاقب شبیر کی ڈی این اے رپورٹ تصدیق ہونے پر اس کی میت کو یونان سے پاکستان روانہ کیا گیا جو بروز اتوار کو مہیرہ سنگال پہنچی اور گزشتہ روز مرحوم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مرحوم کی بخشش کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ مرحوم کی تین بیٹاں جن کی عمریں قریب 2سے 6سال تک ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں