198

لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ کرنیوالے ملزم کے ہوشربا انکشافات

لاہور(پنڈی پوسٹ نیوز)ایڈووکیٹ سپریم کورٹ لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ کی گھتی سلجھ گئی۔فائرنگ میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ اور پیشہ ور شوٹر محسن عرف لمبا گرفتار۔ایک سیاسی جماعت کے رہنما زبیر خان نیازی کے کہنے پر اپنے ساتھی کے ہمراہ لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ کی، زبیر خان نیازی نے اپنا ایک بندہ نشاندہی کے لیے ساتھ بھجوایا، جس نے لطیف کھوسہ کا گھر دکھایا، ملزم کا اعترافی بیان سامنے آگیا ۔ملزم نے بتایا کہ دس لاکھ روپے میں معاوضہ طے ہوا، ملزم ایک لاکھ روپے ایڈوانس وصول کر چکا تھا ملزم بھی سیاسی جماعت کا کارکن ہے اور جلسے/جلوسوں میں زبیرخان نیازی سے تعلق قائم ہوا ملزم کے مطابق اس کے بعد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اعتراز احسن کے گھر بھی فائرنگ کرنا تھی ملزم سنگین جرائم، اقدام قتل، بھتہ خوری، رابری اور لوگوں کے گھروں پر فائرنگ کے مقدمات کا سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے ملزم تھانہ ملت پارک کے اقدام قتل کے مقدمہ کا مفرور اشتہاری بھی ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں