164

عمران خان کی گرفتاری،مختلف شاہراہیں بلاک توڑ پھوڑ کا خطرہ

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)عمران خان کی گرفتاری ملک بھر میں مختلف شاہراہیں بلاک ،سیاسی جماعت کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے پولیس نے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کو اب سے کچھ دیر قبل ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر رینجرز نے گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد انھیں نیب راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے

ادھر عمران خان کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد ،راولپنڈی سمیت پنجاب ،سندھ ،خیبرپختونخواہ سمیت ملک کی مختلف شاہراہیں بلاک ہو چکی ہیں اور سیاسی جماعت کے کارکنوں نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا ہے ادھر زرائع کے کہنا ہے کہ پولیس نے کارکنوں کی گرفتاری کے لیے بھی تیاری کر لی ہے چند ایک کارکنوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہیں ،دوسری جانب ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد ،اٹارنی جنرل اور سیکرٹری داخلہ کو 15 منٹ میں طلب کیا تھا جس پر آئی جی 45 منٹ بعد پیش ہو گئے جس پر چیف جسٹس نے سخت ریمارکس دئیے اور کہا کہ سیکرٹری داخلہ اور اٹارنی جنرل کہاں ہیں عدالت کے ساتھ مذاق بند کیا جائے ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں