189

روات:بچوں کی بازیابی کیلئے نقدی اور گاڑی ہتھیانے پر2 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سابقہ انچارج پولیس چوکی بحریہ ٹاؤن، تھانہ روات سب انسپکٹر احسن علی، ہیڈ کانسٹیبل سفیر شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر زبردستی 14 لاکھ روپے کیش،قیمتی گاڑی ہتھیا لینے پر تھانہ روات میں مقدمہ درج ۔سابقہ چوکی انچارج بحریہ ٹاؤن تھانہ روات احسن علی، ہیڈ کانسٹیبل سفیر نے 02مغوی بچیوں کی بازیابی کےلئے شہری غلام قاسم شاہد سے زبردستی گاڑی اور 20 لاکھ روپے طلب کیے۔شہری غلام قاسم شاہد نے 02 مغوی بچیوں کی بازیابی کیلئے 07 مارچ کو تھانہ روات میں مقدمہ درج کروایا تھا۔سفیر ہیڈ کانسٹیبل، احسن علی سب انسپکٹر/ چوکی انچارج نے چوکی بلوایا، کافی دیر بٹھائے رکھنے بعد دوسرے کمرے میں لے جاکر بند کردیا۔ شہری نے الزام لگایا کہ دونوں پولیس اہلکاروں نے بچیوں کی بازیابی کیلئے رقم اور گاڑی کی ڈیمانڈ کی، نہ دینے کی صورت میں رسوا کرنے کی دھمکیاں دیں۔پولیس اہلکاروں نے حبس بے جا میں رکھتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکی اور خوف دلا کر گاڑی کی قسط کے لیے رکھے 14 لاکھ،10 ہزار روپے کیش اور گاڑی ہتھیا لی۔ مذکورہ پولیس اہلکاروں نے میری مرضی کے بغیر کراچی سے بھاری مالیت کی شاپنگ بھی کی اور رقم بھی لی،انہیں کہا کہ مجھے گاڑی واپس کردیں،میں کسی کو کچھ نہیں بتاؤں گا۔ مگر دونوں نے گاڑی چھین لی۔ شہری غلام قاسم شاہد کا الزام۔مجھے 20 لاکھ روپےاور گاڑی واپس دلوائی جائے، شہری غلام قاسم شاہد نے تحریری درخواست میں استدعا کی سابقہ انچارج پولیس چوکی بحریہ ٹاؤن تھانہ روات سب انسپکٹر احسن علی، ہیڈ کانسٹیبل سفیر خلاف مقدمہ درج کرکے معاملے کی مزید چھان بین شروع کردی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں