130

ڈاکوؤ ں نے سرکاری ٹیچر کو جمع پونجی سے محروم کر دیا

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راستہ پوچھنے کے بہانے معصوم شہریوں کو لفٹ دے کر لوٹنے والا “سفید کرولا کار سوار”گینگ راولپنڈی کے پوٹھوہار ڈویژن میں سرگرم،سول لائن راولپنڈی کی حدود میں “سفید کرولا کار سوار گینگ” نے سرکاری سکول ٹیچر وقاص یلدرم سے گن پوائنٹ پر 01 لاکھ65 ہزار روپے اے ٹی ایم کے ذریعے جبکہ 35 ہزار روپے کیش چھین لی۔ملزمان نے دھوکا دہی سے متاثرہ شہری وقاص سے مریڑ چوک کا راستہ پوچھتے ہوئے کہا کہ آپ کدھر جارہے ہیں، شہری کا حطار فتح جنگ کا بتانے پر ملزمان نے ادھر ہی جانے کا کہہ کر کچہری چوک کے قریب سے گاڑی میں بٹھا لیا، مریڑ چوک کی جانب روانہ ہونے بعد ملزمان نے بہانے سے گاڑی کا دروازہ درست بند نہ ہونے کا کہہ کر شہری وقاص کے گلے میں سیٹ بیلٹ ڈال کر قابو کرتے ہوئے سر پر کپڑا ڈالا اور سانس بند کرکے پسٹل سینے پر تان کر دھمکی دی کہ آواز نکالی تو جان سے مار دیں گے۔ملزمان نے شہری وقاص کے والٹ سے 35 ہزار روپے نقدی اور اے ٹی ایم کارڈز اور موبائل نکال لیے، اور اے ٹی ایمز کارڈز کے پاسورڈ بتانے کا دباؤ ڈالا،متاثرہ شخص وقاص نے قبل ازیں پاسورڈ غلط بتایا تو ملزمان نے شہری کی بیلٹ اور کپڑے سے سانس بند کردی، جان کے لالے پڑنے پر متاثرہ شہری نے اپنے اور اہلیہ کے اے ٹی ایم کارڈ کا درست پاسورڈ بتا دیا،ملزمان نے پاسورڈ ملنے پر گاڑی کو اے ٹی ایم کے پاس روکا اور شہری وقاص کے اکاؤنٹ سے 01 لاکھ،جبکہ اہلیہ کے اکاؤنٹ سے 65 ہزار روپے نکال لیے،ملزمان نے شہری کو اے ٹی ایم کارڈ،موبائل،والٹ اور 06 ہزار،04 سو روپے واپس کرتے ہوئے دھمکی دی کہ شور واویلا کیا تو جان سے مار دیں گے۔ ملزمان گاڑی کو مری روڈ رحمان آباد کی جانب لے گئے۔متاثرہ شہری وقاص یلدرم نے بینک سے چیک کیا تو پتہ چلا کہ رقم سیٹلائٹ ٹاؤن مری روڈ کے اے ٹی ایم سے نکالی گئی ہے۔یاد رہے کہ 09 اپریل کو مورگاہ راولپنڈی کی حدود ایوب پارک سے میر حسین نامی شہری کو “سفید کرولا کار سوار” گینگ نے 76 ہزار روپے نقدی سے محروم کردیا تھا۔ملزمان نے شہری کو جہلم سے آنے کا کہہ کر صدر راولپنڈی کا راستہ پوچھنے کے بہانے لفٹ دی اور نوسربازی سے تھوڑا آگے جا کر گاڑی کا دروازہ ٹھیک کرنے کے بہانے سے اتار دیا تھاجبکہ 10 اپریل ایسی ہی واردات دوران تھانہ آئی نائن اسلام آباد کی حدود آئی جے پی روڈ پر سفید کرولا کار سوار گینگ شہری سے منڈی موڑ کا راستہ پوچھنے کے بہانے لفٹ دے کر گاڑی میں سوار کرلیا تھا۔واردات میں ملوث ملزمان نے شہری کےہاتھ پاؤں باندھتے ہوئے خنجر کی نوک پر شہری سے اے ٹی ایم پاسورڈ اگلواکر اے ٹی ایم کے ذریعے 01 لاکھ کیش نکالنے بعد شہری کو رحمان آباد راولپنڈی اتار کر فرار ہوگئے تھے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں