143

ساگری،مفت آٹا پوائنٹ ختم شہری مایوس ہو کر گھروں کو واپس

ساگری (زاہد نقیبی،نمائندہ پنڈی پوسٹ)ساگری اور دور و دراز کے علاقوں سے آئے سینکڑوں مرد و خواتین آج دوسرے روز بھی آٹا لئے بغیر مایوسی کے عالم میں اہنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے, شہریوں کی بڑی تعداد جن میں بزرگ مرد اور بزرگ خواتین شامل تھیں صبح سویرے سے ہی لائن میں اپنا نمبر لگا کر کھڑے ہو گئے لیکن 10 بجے تک مفت سیل پوائنٹ کا عملہ آیا اور نہ ہی آٹے والی گاڑی جس کی وجہ سے لائن میں کھڑے شہریوں میں مایوسی بڑھتی چلی گئی, بعدازاں ڈیوٹی پر موجود تھانہ روات کے اہلکاروں کی جانب سے انہیں بتایا گیا کہ آج بھی آٹے والی گاڑی نہیں آئے گی تو شہری رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حکمرانوں کو بددعائیں دیتے ہوئے گھروں کو واپس چلے گئے, ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لطیف مارکیٹ ساگری میں قائم کیا گیا مفت آٹا سیل پوائنٹ کو ختم کر دیا گیا ہے اب صرف تحصیل سطح پر قائم کئے گئے سیل پوائنٹس پر ہی فری آٹا ملے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں