113

مندرہ،نشے میں دھت منشیات فروش گرفتار 140 کپی شراب برآمد

مندرہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)موٹروے پولیس بیٹ 5 کی کارروائی ،نشے میں دھت کارڈرائیور گرفتار 140 کپی شراب برآمد ۔تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس آفیسر راجہ عشرت مختار پٹرولنگ پر موجود تھے کہ ایک کار تیزرفتار جس کا ڈرائیور نشے میں دھت ہو کر خطرناک انداز میں چلا رہا تھا کو بُچہ کے قریب قابو کر لیا پڑتال کرنے پر نام و پتہ ساجد نواز سکنہ موہری برسال تحصیل گوجرخان ضلع راولپنڈی معلوم ہوا گاڑی کے ڈگی میں 140 کپی شراب موجود تھی ملزم کو گاڑی سمیت تھانہ مندرہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں