کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلرسیداں پولیس نے شراب سپلائرز،منشیات فروشوں خلاف شکنجہ کس لیا،04 ملزمان گرفتار،مقدمات درج کرلیے۔ذرائع کے مطابق کلرسیداں پولیس نے علاقے بھر میں منشیات فروش عناصر خلاف موثر کاروائیوں دوران شراب سپلائرز محمد زبیر سے 07 لیٹر،محمد مہتاب سے 08 لیٹر،محمد اکرم سے 05 لیٹر شراب سمیت منشیات فروش محمد اشرف کے قبضے سے 800 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے تمام ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ذرائع کے مطابق نوتعینات ایس ایچ او کلرسیداں سب انسپکٹر محمد عقیل راٹھور نے تھانہ کی حدود میں سرگرم منشیات فروش عناصر خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے۔کلرسیداں پولیس علاقے میں منشیات فروشی جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر خلاف تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انکو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔
137