اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ) قائداعظم یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم کیخلاف کارروائی جاری ہے۔انتظامیہ نے جھگڑے میں ملوث 79 طلباء کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا اور 79 طلباء کی ڈگریاں بھی منسوخ کر دی گئیں۔گزشتہ ہفتے لسانی تنظیموں میں جھگڑے کے باعث جامعہ کو تاحکم ثانی بند کر دیا گیا تھا ۔رجسٹرار کا کہنا ہے کہ جامعہ میں قانون کو ہاتھ میں لینے، تعلیمی سرگرمیاں متاثر کرنے اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر طلباء کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں قائداعظم یونیورسٹی میں دوطلبہ گروپوں پختون کونسل اور بلوچ کونسل میں خوفناک تصادم میں چھ سے زائد طالب علم زخمی ہوگئے تھے جبکہ ایس ایچ اوتھانہ کوہسار عدیل شوکت بھی طلباء گروپوں کے تصادم میں زخمی ہوئے۔
135